Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدرسہ مظاہر العلوم کورٹلہ میں دینی گرمائی کلاسیس

مدرسہ مظاہر العلوم کورٹلہ میں دینی گرمائی کلاسیس

کورٹلہ /14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ مظاہرالعلوم نعیم نگر کورٹلہ کے بموجب موجودہ بے دینی کے ماحول میں خواتین اور عصری تعلیم حاصل کرنے والے مسلمان طلباء و طالبات کو ضروری دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مدرسہ اسلامیہ مظاہرالعلوم نعیم نگر کورٹلہ میں خواتین اور اسکولوں و کالجوں کے طلباء و طالبات کیلئے چالیس روزہ گرمائی کلاسیس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ جس میں باتجوید قرآن کی تعلیم کے طہارت نماز ، عقائد اسلام کے ضروری مسائل اور اذکار و ادعیہ کی تلعیم بھی دی جائے گی ۔ نیز نماز کی عملی مشق بھی کرائی جائے گی ۔ چالیس روزہ کورسیس کے اختتام پر سند اور انعامات بھی دئے جائیں گے ۔ تعلیم کا آغاز انشاء اللہ 21 اپریل 2016 سے بوقت 8 بجے تا 12 بجے ہوگا ۔ داخلے شروع ہوچکے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے مدرسہ اسلامیہ مظاہرالعلوم نعیم نگر کورٹلہ ضلع کریم نگر سے رجوع ہوں ۔ 9908000284/ 9963991749۔

TOPPOPULARRECENT