Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدرسہ معاذ بن جبلؒ بودھن کی تعلیمی خدمات کی ستائش

مدرسہ معاذ بن جبلؒ بودھن کی تعلیمی خدمات کی ستائش

بودھن /18 فروری ( ذریعہ ای میل ) مولانا محمد عبدالسائح قاسمی بانی و ناظم مدرسہ کے مطابق بروز منگل 16 فروری کو جناب محمد شکیل عامر ایم ایل اے بودھن نے مدرسہ معاذ بن جبلؓ کی نئی تعمیر کے بعد پہلی مرتبہ مدرسہ کا دورہ کیا ۔ استقبالیہ جلسہ میں رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل نے خطاب کریت ہوئے کہا کہ مدرسہ معاذ بن جبل نے مختصر مدت میں مثالی خدمات انجام دیا ہے ۔ سات سال میں 20 طلبہ حافظ قرآن ہونا اور 100 طلبہ کا طعام و قیام کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا مدرسے کا کارنامہ ہے ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ مجھے مدرسہ سے اور ناظم مدرسہ سے دلی لگاؤ ہے اور مدرسے کے معصوم طلبہ کی مجھے دعائیں حاصل ہیں ۔ شکیل صاحب نے کہا کہ مدرسے میں طلبہ کو رہنے کیلئے بلڈنگ کی ضرورت ہے ۔ لہذا ایم ایل اے فنڈ سے کمیونٹی ہال تعمیر کیا جائے گا ۔ اسی طرح مدرسہ جنگل میں ہے ۔ اس لئے چار دیواری کی سخت ضرورت ہے ۔ چنانچہ ایم پی فنڈ سے باؤنڈری وال کیلئے تعاون کیا جائے گا ۔ اسی طریقے سے مدرسے کو مین روڈ سے آنے کیلئے آدھا کیلو میٹر تک کچی روڈ ہے ۔ لہذا پنچایت کے فنڈ سے مدرسے کے سامنے سی سی روڈ کا انتظام کیا جائے گا ۔اس موقع پر ذمہ داران مدرسہ الحاج محمد کریم سیٹھ اور الحاج محمد عابد احمد وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT