Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مدرسہ کا طالب علم پراسرار طور پر لاپتہ

مدرسہ کا طالب علم پراسرار طور پر لاپتہ

حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) علاقہ سعیدآباد سے مدرسہ کا طالبعلم پراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ محمد یٰسین جو ضلع نلگنڈہ کے دارالسلام مدرسہ کا طالبعلم تھا کچھ دن قبل خرابی صحت کے سبب وہ اپنے والدین کے مکان واقع سعیدآباد آیا تھا اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ طالبعلم کے والد محمد جانی پاشاہ نے سعیدآباد پولیس اسٹیشن سے ایک شکایت درج کروائی اور پولیس نے گمشدگی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ سب انسپکٹر سعیدآباد مسٹر پرمیشور اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT