Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مدرڈیری کے دودھ میں ڈٹرجنٹ اور منجمد چربی

مدرڈیری کے دودھ میں ڈٹرجنٹ اور منجمد چربی

غازی آباد ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدر ڈیری بوتھ سے حاصل کئے گئے نمونوں کی جانچ کرنے پر اس میں ڈٹرجنٹ اور منجمد چربی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ غازی آباد فوڈس اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی ٹیم نے مدرڈیری کے بوتھ سے دودھ کے نمونے حاصل کئے تھے ۔ ایف ڈی اے کے عہدیدار ونیت کمار نے بتایا کہ کولکتہ میں واقع لیباریٹری کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کے مطابق ان نمونوں میں منجمد چربی اور ڈٹرجنٹ پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں نمونے ریاستی لیباریٹری واقع میرٹھ بھی بھیجے گئے جہاں یہ دودھ غیرمعیاری ہونے کا پتہ چلا۔ مدرڈیری کے عہدیداروں نے دوبارہ معائنہ کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT