Monday , September 25 2017
Home / دنیا / مدغاسکر میں گردابی طوفان مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 38 تک پہنچی

مدغاسکر میں گردابی طوفان مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 38 تک پہنچی

انٹاناناریو۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی افریقی ملک مدغاسکر میں گردابی طوفان ”اینوو” سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 38 تک پہنچ گئی ہے ۔مل کی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے ۔ نیشنل بیورو آف رسک اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ (بی این جی آر سی) کے کارگزار سکریٹری تھیری وینٹی نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے زمین کھسکنے کے واقعات کی زد میں آنے سے کئی افراد کی موت ہوگئی جبکہ 180لوگ زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس طوفان کی وجہ سے ایک لاکھ 16 ہزار 172 افرد نے پورے ملک میں بنائے گئے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے ۔ انہوں نے بتایا ”جہاں طوفان پہنچا، وہاں نقصان ہوا ہے ”۔موسم کی پیشگی اطلاع دینے والی سروس نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں ملک میں ”اینوو” سب سے خراب طوفانوں میں سے ایک ثابت ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT