Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدن پلی میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر

مدن پلی میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر

مدن پلی۔ 17 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدن پلی میں گزشتہ ایک ہفتہ سے ہورہی بارش کی وجہ سے ٹماٹر کی فصل پر بُرا اثر پڑا ہے۔ اتوار کو مدن پلی مارکٹ میں فی کلو 90 تا 100 روپئے سے فروخت ہوا۔ فصل کم ہونے کی وجہ سے خریدار وجئے واڑہ ورنگل حیدرآباد کے علاوہ دوسری ریاستوں کو ٹماٹر بھیجنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اثر یہ ہوا کہ ٹماٹر 100 روپیوں میں فروخت ہونے لگا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس قیمت پر فروخت ہوا۔ اس کے مدنظر دوسری قریبی مارکیٹنگ یارڈس میں جارہے کسان پورے مدن پلی مارکیٹنگ یارڈ کی طرف اپنا رُخ کرلئے اور ……… زائد مال یارڈ میں پہنچ گیا اور پیر کو فی کلو 50 روپیوں میں فروخت ہوا اور باہر کی مارکٹ میں دوسرے مقامات سے ٹماٹر آنے کی وجہ سے وہاں کے خریدار بھی مدن پلی نہ پہونچے کی وجہ سے قیمت میں گراوٹ آگئی ۔ بارش کی وجہ سے مال بھی خستہ حال ہونے کی وجہ سے دور دراز مقامات پر بھیجنے کے قابل نہ ہونے کی ایک وجہ بتائی جارہی ہے۔ اسی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں گراوٹ آئی، ورنہ عام آدمی جو دال اور پیاز کی قیمتوں کے بھیانک چنگل سے ابھی باہر نہ نکلا تھا، وہ اب ٹماٹر سے پریشان ہے۔ ٹماٹر کے کسان تو اندر ہی اندر خوشی جتا رہے ہیں اور افسوس بھی کررہے ہیں کہ ان دنوں میں بارش کی وجہ سے فصل کم ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT