Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش اسمبلی میں کانگریس کا احتجاج

مدھیہ پردیش اسمبلی میں کانگریس کا احتجاج

بھوپال۔25جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج شور و غل اور ہنگامہ آرائی کے مناظر دیکھے گئے جب اپوزیشن کانگریس نے اس مسئلہ پر حکومت کو حاشیہ پر کرنے کی کوشش کی کہ بعض دلت خاندان ذریعہ معاش کھو دینے کے باعث خودکشی کی اجازت طلب کررہے ہیں۔ پارٹی نے ریاست میں کنٹراکٹ اسکول ٹیچروں کو درپیش معاشی مشکلات کا مسئلہ بھی اٹھایا۔وقفہ صفر کے اختتام پر کانگریس رکن جیتو پٹواری نے میڈیا میں شائع ان اطلاعات پر کہ معاشی بدحالی کا شکار تقریباً 50 دلت خاندانوں نے اپنے آپ کو ہالک کرلینے کی اجازت طلب کی ہے ۔ مباحث کے لئے تحریک التوا منظور کرنے کا اقرار کیا۔ دلت خاندانوں کا تعلق بودھن علاقہ سے ہے جو کہ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے حلقہ اسمبلی میں واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT