Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں ایک عہدیدار کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس

مدھیہ پردیش میں ایک عہدیدار کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس

بھوپال۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش ڈائرکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف ایک خاتون کو جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں آج ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ بھوپال ویمن پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر سندھیا شرما نے بتایا کہ مسٹر آر ایس مینا نے شہر کے مضافات میں واقع ایک سرکاری دفتر میں 29 اگست کو 35 سالہ خاتون کو ہراساں کیا تھا، تاہم متاثرہ خاتون نے گزشتہ ہفتہ اس واقعہ کی شکایت کی تھی جس کی تحقیقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس دلیپ سنگھ تومر نے کی تھی۔ اگرچیکہ مینا نے الزام کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے لیکن پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون جوکہ ذہنی اور جسمانی معذور خواتین کیلئے ایک غیرسرکاری تنظیم چلاتی ہے، اندور میں چند ماہ قبل ایک تقریب میں مینا کے رابطہ میں آئی تھی اور اس نے این جی او کیلئے سرکاری پراجیکٹ کی منظوری کا وعدہ کرکے نفسانی خواہش ظاہر کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT