Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں

مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں

دریاؤں میں طغیانی سے صورتحال سنگین،13 افراد ہلاک
بھوپال 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں گزشتہ 2 یوم کی موسلا دھار بارش سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ریاست کے بیشتر علاقوں میں سیلاب آگیا ہے اور فوج نے ضلع ستنا میں 20,000 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان نے آج میڈیا کو بتایا کہ ریاست میں گزشتہ تین چار دن کی زوردار بارش کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں بھوپال، تکم گڑھ، ریوا، جھابوا، بیتل، ریسان اور پنا میں واقع ہوئی ہیں۔ جبکہ موٹر سیکل پر سوار نوجوان سراب کٹیار شاہ پور کے قریب پانی میں بہہ کر تالاب میں غرق ہوگیا۔ علاوہ ازیں اضلاع منڈیلا اور سنگرالو میں کل 2 افراد سیلاب کے پانی میں بہہ گئے تھے۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ ہوشنگ آباد میں دریائے نرمدا خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہلالی ڈیم کے قریب کل طلب کردہ کابینہ اجلاس ملتوی کردیا گیا اور وزراء کو ہدایت دی گئی ہے کہ فی الفور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں اور ضرورتمند عوام کو سرکاری امداد فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ بھوپال میں غذائی پیاکٹس روانہ کردیئے گئے ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ND25 ٹیم کو چوکس کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT