Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / مدھیہ پردیش میں بلدی چنائو میں کانگریس کی جیت

مدھیہ پردیش میں بلدی چنائو میں کانگریس کی جیت

رتلام/جھابوا، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام کے سیلانا میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں چیئرمین کے عہدہ کیلئے کانگریس کی امیدوار نمرتا راٹھور الیکشن جیت گئی ہیں۔ نمرتا راٹھور نے بی جے پی کی امیدوار اور ڈسٹرکٹ سکریٹری کرانتی جوشی کو سخت مقابلے میں شکست دی۔ وارڈوں کے معاملے میں حالانکہ بی جے پی کی حالت مضبوط رہی۔ بی جے پی کے قبضہ میں 15 میں سے 7 وارڈ آئے ہیں۔مدھیہ پردیش میں جون کے مہینے میں ہوئی کسان تحریک کے ابتدائی مراحل سے ہی کسان تحریک نے زور پکڑا تھا۔ حالانکہ ضلع کے کانگریس لیڈر ڈی پی دھاکر پر پولیس نے مظاہرین کو اکسانے کا معاملہ درج کیا تھا۔ طویل عرصے تک فرار رہنے کے بعد ڈی پی دھاکر نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔سیلانا میں 11 اگست کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس دوران قبائلی اکثریتی جھابوا اور علی راج پور، دونوں میونسپل کارپوریشنوں پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جھابوا میونسپلٹی میں کانگریس کے مننو ڈوڈیار نے گزشتہ تقریبا 20 برس سے بی جے پی کے قبضے والی سیٹ پر بی جے پی کی بسنتی باریا کو ایک ہزار 472 ووٹوں سے شکست دی ہے ۔ وہیں علی راج پور میں کانگریس کی سینا پٹیل نے بی جے پی کے بھدو پچایا کو 113 ووٹوں سے شکست دیکر سیٹ پر قبضہ قائم رکھا ہے ۔ جھابوا میونسپلٹی کے 18 وارڈوں میں سے نو پر کانگریس، پانچ پر آزاد اور چار پر بی جے پی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT