Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں بھی زرعی قرض معافی کا مطالبہ

مدھیہ پردیش میں بھی زرعی قرض معافی کا مطالبہ

بھوپال 15 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر جیوتر آدتیہ سندھیا نے آج کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار والی ریاستوں اترپردیش اور مہاراشٹرا میں کسانوں کے قرض معاف کئے جاسکتے ہیں تو پھر مدھیہ پردیش میں ایسا کیوں نہیں کیا جاسکتا جبکہ یہاں بھی بی جے پی کی حکومت ہے ۔ جیوتر آدتیہ سندھیا کل سے 72 گھنٹوں کی ستیہ گرہ پر بیٹھے ہوئے ہیں جو کسانوں کی تائید میں شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت نے ان عہدیداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے جنہوں نے کسانوں پر فائرنگ کی تھی ۔ فائرنگ میں پانچ کسان ہلاک ہوگئے تھے ۔ مہاراشٹرا میں بھی کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے فرنویس زیر قیادت حکومت نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ کسانوں کے قرضہ جات معاف کردئے جائیں گے اورقرض سے راحت دینے زمرہ بندی کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی ۔ اترپردیش میں آدتیہ ناتھ حکومت نے بھی چھوٹے اور اوسط کسانوں کیلئے ریاست میں قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جیوتر آدتیہ سندھیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یو پی اور مہاراشٹرا کی بی جے پی حکومت کسانوں کا قرض معاف کرسکتی ہے تو مدھیہ پردیش حکومت ایسا کیوں نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی کسانوں سے کئی وعدے کئے تھے جنہیں پورا نہیں کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT