Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں دو فرقوں میں تصادم ایک ہلاک اور 12زخمی

مدھیہ پردیش میں دو فرقوں میں تصادم ایک ہلاک اور 12زخمی

ستنا، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں جسو تھانہ علاقہ کے ڈوڈھا گاؤں میں دو فریقوں کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپوں میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ۔ پولس ذرائع نے آج بتایا کہ یہاں کے ڈوڈھا گاؤں میں پرانی رنجش کی وجہ سے کل شام دو فریقوں کے درمیان خونریز جھڑپ ہوگئی۔ پرتشدد جھڑپ میں اکرم خان کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دونوں فریقوں کے درجن بھر سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ناگود کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈوڈھا گاؤں کے سریندر پٹیل اور کیدار ناتھ پٹیل کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی تھی۔ دونوں کا باہمی جھگڑا کل خونی جھڑپ میں تبدیل ہو گیا۔ تشددکے دوران دونوں فریقوں میں لاٹھی ڈنڈوں کا جم کر استعمال ہوا اور اس دوران اکرم خان کی موت ہونے کے ساتھ ہی لوگ زخمی ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT