Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں دیڑ ھ کروڑ روپئے مالیتی افیون کا بھوسہ ضبط

مدھیہ پردیش میں دیڑ ھ کروڑ روپئے مالیتی افیون کا بھوسہ ضبط

منڈسور۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے افیون کا بھوسہ جس کی مالیت دیڑھ کروڑ روپئے ہوتی ہے غیر قانونی طور پر منتقلی کے دوران ضبط کرلیا۔ ایک پولیس ٹیم اس راستہ پر تعینات کی گئی تھی۔ فتح گڑھ جانے والی مئو۔ نیمچ وسیع قومی شاہراہ پر ایک لاری سے یہ بھوسہ ضبط کیا گیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران وہ فرار ہوگیا۔ بھاؤگڑھ پولیس اسٹیشن انچارج شری گوپال سوریہ ونشی نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران 105 تھیلے افیون کا بھوسہ لاری میں دیگر تھیلوں کے درمیان جو سویابین آئیل کے تھے چھپا ہوا دستیاب ہوا۔افیون کے بھوسہ کا وزن 26 کنٹل اور مالیت دیڑھ کروڑ روپئے ہے۔ یہ لاری جودھپور کے ایک شخص کی ملکیت ہے۔ مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

دہلی میںگرمی جاری
نئی دہلی۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں آج صبح حبس بھری گرمی رہی اور کم از کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری ریکارڈ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رطوبت کی سطح 85 فیصد ریکار ڈ کی گئی ہے اور آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے ۔کل بھی موسم ایسا ہی رہنے اور کم از کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 27اور 32 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے ۔پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.1 ڈگری سیلسیس رہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT