Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / مدھیہ پردیش میں زبردست بارش سے ہلاکتوں کی تعداد15 ہوگئی

مدھیہ پردیش میں زبردست بارش سے ہلاکتوں کی تعداد15 ہوگئی

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا شیوراج سنگھ چوہان سے ٹیلی فون پر ربط ‘ ناسک میں بھی موسلادھار بارش
بھوپال۔10 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں زبردست بارش اور سیلاب سے مربوط حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ 7افراد ریاست کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب میں ہلاک ہوگئے ۔ کل چیف منسٹر نے 8 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی ۔ اس طرح ریاست میں بارشاور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 15ہوگئی ۔ چیف منسٹر نے اعلیٰ سطحی عہدیداروں بشمول چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پولیس ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ریاست میں زبردست بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ 51 ضلع کلکٹروں کو چوکس ہوجانے اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مصیبت زدہ لوگوں کی فوری امداد کی ہدایت دی گئی ہے ‘ جو لوگ پینے کا صاف پانی حاصل نہیں کرسکتے انہیں صاف پانی سربراہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ صحت کے عہدیداروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر گہری نگرانی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات بھوپال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر انوپم کشیپ نے کہا کہ زبردست اور موسلادھار بارش اندور ‘ اجین اور ہوشنگ آباد میں متوقع ہے ۔ دارالحکومت کے کئی علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے ۔ باقی ریاست میں ماحول مرطوب رہے گا ۔ ناسک سے موصولہ اطلاع کے بموجب ضلع کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے دریائے گوداوری میں سیلاب آگیا ۔ اس کی معاون دریاؤں کی سطح آب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ شہر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں ۔ دریائے گوداوری میں تاریخی رام کُنڈ کے مقام پر سطح آب میں حد سے زیادہ اضافہ ہوگیاہے ۔ دریا کے کنارے کھڑی ہوئی کاریں سیلابی پانی میں بہہ گئیں ۔ کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔ تاہم کئی تعلقوں میں ہنوز اطمینان بخش بارش نہیں ہوئی ہے ۔ ناسک میں دو افراد ایک مندر میں پھنس گئے ہیں جنہیں بچانے کی کارروائی جاری ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ٹیلیفون پر چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان سے ربط پیدا کر کے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ ٹیلیفون  پر بات چیت کے دوران چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے مرکزی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال کی اور الگ تھلگ ہوجانے والے افراد کو راحت رسانی کے انتظامات کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ راجناتھ سنگھ نے چیف منسٹر کو مرکز کی جانب سے سیلاب زدہ افراد کو راحت رسانی اور بچاؤ کارروائیوں کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ سیلاب سے متعلق حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے اور مہلوکین کی تعداد 15ہوگئی ہے ۔ قبل ازیں موسلادھار بارش سے شہر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ۔ سڑکیں ‘ ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوا ۔ ریاست کے کئی علاقوں کو برقی سربراہی کا سلسلہ منقطع ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب اندور ‘ اجین اور ہوشنگ آباد ڈیویژنوں میں زبردست سے لیکر موسلادھار بارش ہونے کا آئندہ چند دنوں میں اندیشہ ظاہر کیا گیاہے ۔ چیف منسٹر نے کل کہا تھا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران موسلادھار بارش سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں لیکن آج مزید 7 افراد کے ہلاک ہونے والوں کی اطلاع ملی ۔ اسطرح بارش اور سیلاب سے متعلقہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوکر 15 ہوگئیں ۔

TOPPOPULARRECENT