Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں مزید تین کسانوں کی خودکشی

مدھیہ پردیش میں مزید تین کسانوں کی خودکشی

بھوپال، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے تین اضلاع میں آج صبح سے تین کسانوں نے مختلف وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی جس کے ساتھ ہی 8 جون سے تاحال خودکشی کرنے والے کسانوں کی تعداد 15ہوگئی۔ ضلع ودیشا میں کراریا تھانہ علاقہ کے سایر بامورا گاؤں میں آج صبح ایک کسان کی لاش اپنے کھیت میں ایک درخت پر پھانسی پر لٹکی ہوئی ملی۔ لواحقین کا الزام ہے کہ 10 بیگھہ زمین کا مالک کسان جیون سنگھ مینا (35) بینک کے قرض سے پریشان تھا، جس کی وجہ سے اس نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات فارم پر پھانسی لگالی۔ دریں اثناء، سیہور ضلع کے دوراھا تھانے کے جمونیا خرد گاؤں کے کسان بشي لال نے اتوار کی دیر رات اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ خود کشی کی وجوہات کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے ۔ ھردا ضلع میں بھی ھڈیا تھانہ علاقہ کے گاؤں بیڑی میں آج ایک کسان نے جراثیم کش دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کسان نے نشے کی حالت میں یہ قدم اٹھایا، اس کے ہوش میں آنے کے بعد ہی وجوہات کا انکشاف ہو سکے گا۔ نیمچ ضلع کے پپلیا ویاس گاؤں میں کل ایک کسان نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق پیارے لال اوڑھ (60) نے اپنے فارم پر نیم کے درخت پر رسی کے پھندے سے لٹک کر خود کشی کر لی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی بہو نے کچھ دنوں قبل جہیز کے لئے ستانے کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس پر پولیس نے اس کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT