Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے گورنر کی مہم

مدھیہ پردیش میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے گورنر کی مہم

بھوپال ۔21 فبروری  ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر مدھیہ پردیش اوم پرکاش کوہلی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست مدھیہ پردیش میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مہم چلارہی ہے تاکہ ریاست میں کیاش لیس معاملت کو فروغ دیا جاسکے ۔ کیاش لیس ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلے میں میری حکومت ڈیجیٹل ادائیگی مشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تمام ادائیگیاں کیاش لیس طریقہ سے کی جائیں گی ۔ اسی طرز پر 70 فیصد ریونیو بھی حاصل کیا جارہا ہے ۔ گورنر نے ریاستی اسمبلی کے بجٹ سیشن سے قبل اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ مدھیہ پردیش کو رقومات کی لین دین سے پاک بنانے کی مہم شروع کی گئی ہے ۔ ریاستی بجٹ یکم مارچ کو پیش کیا جائیگا ۔ غریبوں کے لئے پانچ روپئے میں کھانا سربراہ کیا جارہاہے ۔ دین دیال تھالی یوجنا کے تحت منتخب شہری علاقوں میں یہ کھانا سربراہ کیا جائے گا ۔ بعد ازاں اس اسکیم کو ریاست بھر میں وسعت دی جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT