Sunday , April 30 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش میں 4,500 خواتین عصمت دری کا شکار

مدھیہ پردیش میں 4,500 خواتین عصمت دری کا شکار

بھوپال، 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں یکم فروری 2016 سے اب تک مجموعی طورپر چار ہزار 527خواتین آبروریزی یا اجتماعی آبروریزی کا شکار ہوئی ہیں۔مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج کانگریس رکن اسمبلی رامنواس راوت کے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ ٹھاکر نے یہ اطلاع دی۔ ٹھاکر نے بتایا کہ ریاست میں یکم فروری 2016 سے 30 جون تک ایک ہزار 868خواتین آبروریزی اور 108 خواتین اجتماعی آبروریزی کا شکار بنی ہیں۔ ان میں 883 بالغ اور 985نابالغ تھیں۔ریاست میں یکم جولائی 2016 سے اب تک دو ہزار 411خواتین کی آبروریزی اور 140 کی اجتماعی آبروریزی ہوئی ہے ۔ اس مدت میں ریاست میں آبروریزی کے 2400اور اجتماعی آبروریزی کے 137 معاملات درج ہوئے ہیں۔آبروریزی کا شکار بنیں خواتین میں درج فہرست ذات کی 611، درج فہرست قبائل کی 662، دیگر پسماندہ طبقے کی 750 اور 388 عام خواتین شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT