Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / مدھیہ پردیش :پانی کے گڑھے میں بس گرگئی ، 14 ہلاک

مدھیہ پردیش :پانی کے گڑھے میں بس گرگئی ، 14 ہلاک

رتلام ۔ /14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خانگی بس ایک بڑے گڑھے میں جو پانی سے بھرا ہوا تھا قصبہ ناملی کے قریب گرگئی جس سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور دیگر 17 زخمی ہوگئے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دن میں بھوپال کا دورہ کیا اور حادثہ پر اظہار غم کیا ۔ تاحال 14 نعشیں بس سے باہر نکالی جاچکی ہیں ۔ ضلع کلکٹر چندر شیکھر گورکر نے کہا کہ تین افراد کو بچالیا گیا ہے ۔ بس رتلام سے جورا جارہی تھی جبکہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ بس مٹی اور کیچڑ کی وجہ سے جو سڑک کی مرمت میں استعمال کیا جارہا تھا پھسل کر گڑھے میں گرگئی جو برسات کے پانی سے بھرا ہوا تھا ۔ بادی النظر میں بس کی تیز رفتاری اس حادثہ کی وجہ بنی ۔

TOPPOPULARRECENT