Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش ‘ چھتیس گڑھ اور ودربھا میں زبردست بارش کا امکان

مدھیہ پردیش ‘ چھتیس گڑھ اور ودربھا میں زبردست بارش کا امکان

ناگپور ۔ 23جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک گیر سطح پر موسم برسات کا اثر دیکھا جارہا ہے ۔ اندیشہ ہے کہ چھتیس گڑھ میں مختلف مقامات پر زبردست سے لیکر انتہائی زبردست بارش ہوگی ۔ مدھیہ پردیش کے مختلف علاقوں میں زبردست بارش کا اندیشہ ہے ۔ ودربھا اور مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا اندیشہ ہے ۔مدھیہ پردیش کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے لیکر اوسط بارش ہوگی ۔ چھتیس گڑھ اور ودربھا کے علاقوں میں بھی اسی کا امکان ہے ۔ مدھیہ پردیش اور ودربھا اور چھتیس گڑھ میں اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی نمایاں تبدیلی ہونے کا امکان نہیں ۔ گوالیار میں اعظم ترین درجہ حرارت 33.7 اور اقل ترین درجہ حرارت 19.5درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ سب سے زیادہ بارش مدھیہ پردیش ۔ گاروت II ‘ سواسارا 6 ‘ بانکپورہ ‘ پیٹلہ وات ‘ دادیا اے ڈبلیو ایس ‘ امبان ‘ چھتیس گڑھ میں سیتاپور ‘ کیرالا میں انتاگڑھ ‘ بھانوپرتاپ پور ‘ تلنگانہ میں کورٹلہ ‘ ودربھا میں بونڈیا اور تمسار وغیرہ میں ہلکی یا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ پیش قیاسی کے بموجب مدھیہ پردیش ‘ ودربھا اور چھتیس گڑھ میں آئندہ دو دن کے دوران اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔انتباہ دیا گیا ہے کہ مغربی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں یکادکا مقامات پر زبردست بارش کا اندیشہ ہے ۔ مطلع ابرآلود رہے گا ‘ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑسکتے ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT