Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش کی آرڈیننس فیکٹری میںدھماکہ، 13 افراد زخمی

مدھیہ پردیش کی آرڈیننس فیکٹری میںدھماکہ، 13 افراد زخمی

جبل پور۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آرڈیننس فیکٹری کھماریہ کے دھماکے سے کم از کم 13 کارکن معمولی سے زخمی ہوگئے جبکہ دھماکو کچرا جو کارخانے کے احاطہ میں رکھا ہوا تھا، دھماکے سے پھٹ پڑا جس کی وجہ سے بعض کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کانچ کے ٹکڑوں سے 13 ارکان عملہ زخمی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان میں سے بعض کو ٹانکے لگے۔
ہندوستان، امریکہ اور جاپان کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں
چینائی۔14اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، امریکہ اور جاپان کی بحری افواج نے آج 5 روزہ ’’مالابامشق‘‘ ملک کے مشرقی ساحل پر شروع کردی جس میں کئی جنگی بحری جہاز، طیارہ بردار بحری جہاز اور تیز رفتار آبدوز کشتیاں شرکت کررہی ہیں۔ تینوں ممالک کی بحریہ کے ارکان عملہ بھی اس مشق میں شامل ہیں۔ اس مشق کو انتہائی پیچیدہ اور اعلی سطحی جنگی مشق قرار دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT