Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش کے دیواس ٹاون سے کرفیو برخاست

مدھیہ پردیش کے دیواس ٹاون سے کرفیو برخاست

فرقہ وارانہ تشدد کے الزام میں 50 افراد گرفتار اور پٹرول بم ضبط
دیواس ( مدھیہ پردیش ) ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کوتوالی پولیس اسٹیشن کے تحت دو علاقوں میں آج حالات معمول پر آنے کے بعد کرفیو برخاست کردیا گیا ۔ جہاں پر 3 دن قبل فرقہ وارانہ فساد پھوٹ پڑنے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ ضلع کلکٹر اشوتوش اوستھی نے بتایا کہ کری ۔ باوڈی اور مالی محلہ میں امن و سکون بحال ہونے پر آج صبح 8 بجے سے کرفیو اٹھا دیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ کوتوالی علاقہ میں گڑبڑ اس وقت شروع ہوئی جب ایک شخص نے دوسرے فرقہ کے 3 افراد پر ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ یہ واقعہ مارکٹ میں 15 جنوری کی شب پیش آیا تھا ۔ جس کے باعث مارکٹ میں بھگڈر مچ گئی اور افواہیں پھیلتے ہی دو گروپوں میں تصادم اور ایکدوسرے پر سنگباری کردی ۔اس حملہ میں زخمی 25 سالہ ایم بی اے طالب علم اندور میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ جس کی موت کے بعد علاقہ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر 16 جنوری کی صبح سے کرفیو نافذ کردیا گیا اور اس سلسلہ میں 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ تلاشی مہم کے دوران پولیس نے 8 پٹرول بم ضبط کرلیے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT