Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات بہار انتخابی نتائج سے غیرمتاثر

مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات بہار انتخابی نتائج سے غیرمتاثر

اندور ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے آج کہا کہ بہار اسمبلی انتخابی نتائج کا نومبر کے مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا۔ 21 نومبر کو رتلام ۔ جھبوا لوک سبھا انتخابی حلقے اور دیواس اسمبلی حلقہ کیلئے ضمنی انتخابات مقرر ہیں۔ بعض کانگریسی قائدین نے دعویٰ کیا ہیکہ بہار انتخابی نتائج سے ان ضمنی انتخابات کے انتخابی نتائج بھی متاثر ہوں گے۔ مرکزی وزیر نے کانگریس امیدوار برائے لوک سبھا حلقہ کانکی لال بوریا پر الزامات عائد کئے۔

TOPPOPULARRECENT