Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / مدھیہ پردیش : 24 گھنٹے میں تین کسانوں کی خودکشی

مدھیہ پردیش : 24 گھنٹے میں تین کسانوں کی خودکشی

حکومت کے موافق کسان اقدامات کے درمیان انتہائی اقدام پر تشویش
بھوپال ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین کسانوں نے اپنی زندگیاں ختم کرلئے، جس کے ساتھ ریاست میں گزشتہ ایک ہفتے میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ خودکشی کی تازہ اطلاعات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جبکہ ریاستی حکومت نے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے تاکہ کاشتکاروں میں شدید بے چینی اور 6 جون کو مندسور میں پولیس فائرنگ میں ہلاک پانچ کسانوں پر غم و غصہ کی لہر پر قابو پایا جاسکے۔ بتایا گیا کہ قرض کے بوجھ سے پریشان دو کسانوں نے ضلع سیہور اور ضلع ہوشنگ آباد میں خودکشی کرلی ہے۔ نیز ضلع ودیشا کا ایک دیگر کسان بھوپال میں علاج کے دوران مرگیا، جہاں اسے گزشتہ روز زہریلی گولیاں کھالینے پر شریک کرایا گیا تھا۔ کسانوں کے بڑے پیمانے پر ایجی ٹیشن نے مغربی مدھیہ پردیش کو یکم جون اور 11 جون کے درمیان دہلائے رکھا۔ کسانوں کے بڑے مطالبات قرض کی معافی اور زرعی پیداوار کیلئے واجبی نفع بخش قیمتوں کا تعین کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT