Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول میں آنگن واڑی ورکرس کے اجلاس کا انعقاد

مدہول میں آنگن واڑی ورکرس کے اجلاس کا انعقاد

مد ہول /13 جنوری (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں حکو مت تعلیمی معیار کو بلند کر نے کیلئے متعدد اسکیمات متعارف کرواتے ہوئے تعلیم کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے کو شاں ہیں، اس لئے بچوں کی بہتر نگہداشت اور ابتدائی تعلیم کیلئے ہر دیہات میںآنگن واڑی سنٹرس قائم ہیں۔آنگن واڑی سنٹرس کے تحت طلباء و طالبات میں تعلیم کے ساتھ تغذیہ بخش غذا فراہم کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم سگنا سی ڈی پی او مدہول نے آنگن واڑی ورکرس کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حلقہ اسمبلی مدہول میں 356 آنگن واڑی سنٹرس چلا ئے جارہے ہیں تا کہ بچوں کو ابتدائی مراحل میں تعلیم کی طرف راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آنگن واڑی اسا تذہ اور ورکرس سے کہاکہ کسی بھی محلہ میں تین سال کے بچوں کو آنگن واڑی سنٹر میں لا کر شریک کروانے کی ہدایت دی۔ بچہ مزدوری کے خا تمہ کیلئے اور چھوٹی عمر کے لڑکے لڑکیوں کی شادی پر پابندی عائد کی ہے، اگر کہیں اس کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو آنگن واڑی ورکرس کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری حرکت میں آئیں۔ تین ماہ میں ایک مرتبہ یہ اجلاس منعقد کر نے کا مقصد آنگن واڑی سنٹر س کی کارکردگی سے واقفیت اور سنٹرس کو مو ثر بنا نے کیلئے لا ئحہ عمل تیار کر نا مقصود ہے۔ اس موقع پر آنگن واڑی سنٹر س کے سو پر وائزرس ، اساتذہ و ہلپرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT