Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول میں ایس آئی او کے انتخابات

مدہول میں ایس آئی او کے انتخابات

مدہول /15 جنوری(سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)اسٹو ڈنٹ اسلا مک آر گنا ئیزیشن آف انڈیا میقات 2016 حلقہ تلنگانہ کی جانب سے ضلع عادل آباد ( مشرقی) مختلف مقامات کے مقامی صدور کے انتخابات عادل آباد مشرقی کے ڈسٹرکٹ صدر برادر ڈاکٹر عادل لقمان اور سا بقہ ڈسٹرک آر گنا ئیزیشن صدر سرفراد احمد کے زیر نگرانی مسجد احتسابی مدہول عمل میںلائے گئے جس میں مدہول یو نٹ صدر کیلئے سید منہاج الدین کو منتخب کیاگیا اور سکریٹری کیلئے برادر محمد تقی الدین مدہول کوچنا گیا اور نرمل یو نٹ صدر برادر فہد اور اسی طرح اندرویلی یو نٹ کیلئے برادر اسمائیل راہل کو منتخب کیا گیا سید منہاج علی کے انتخاب پر احتشام الدین ، ملک سلمان خان ، مصیب محی الدین ، الماس الدین و دیگر ممبرا ن نے مبارکباد پیش کی اس موقع پر سید منہاج الدین نو منتخب صدر نے کہاکہ ایس آئی او روز اول سے ہی طلباء کے مسائل کو حل کر نے کیلئے کو شاں رہتی ہیں اور اسکول و کالج لیول کے طلباء مسائل کیلئے حل کیلئے اس تنظیم سے رجوع ہو تے ہیں اور ان کے مسائل کیلئے ایس آئی او تنظیم ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ طلباء کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے جس سے بہتر معاشرہ و سماج کی تعمیر ممکن ہے اس موقع پر ایس آئی او کارکنان و طلباء موجود تھے

TOPPOPULARRECENT