Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول میں طئے بازاری ہراج کا انعقاد

مدہول میں طئے بازاری ہراج کا انعقاد

مدہول /11 اپریل ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)مدہول گرام پنچایت ای او منمو ہن شاستری نے بتایا کہ آج میجر گرام پنچایت مدہول میں طے بازاری کا ہراج عمل میں آیا جملہ 9 افراد نے ہراج میں حصہ لیا محمد لائق احمدنے 86 ہزار روپئوں میں مدہول طے بازاری حاصل کرلی 15 دنوں میں مکمل رقم گرام پنچایت میں جمع کر نی ہوگی گذشتہ سال طے بازاری 74 ہزار میں ہراج ہوئی تھی اس سال 86 ہزار روپئے میں ہراج ہوئی اس طرح 12 ہزار روپئے گذشتہ سال کے مقابلے میں گرام پنچایت کو اضافہ حاصل ہوئے اس موقع پر ای او گرام پنچایت منموہن شاستری ، اعجا ز الدین نائب صدر منڈل پر یشد ، شفیع احمد بل کلکٹر و دیگر وارڈ ممبرس موجود تھے واضح رہے کہ گذشتہ سال سے طئے بازاری ہراج کی جارہی ہے لیکن گرام پنچایت کی جا نب سے ہفتہ واری بازار میں کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دیا گیا جس کے سبب چھوٹے تاجرین میں سخت ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT