Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول کا نام روشن کرنے طلبہ کو مشورہ

مدہول کا نام روشن کرنے طلبہ کو مشورہ

شردھا کالج میں استقبالیہ پروگرام سے جناب اعجاز الدین کا خطاب
مد ہول /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) شہر مدہول تعلیمی میدان میں ضلع بھر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے مد ہول کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں پر مشہور و معروف شخصیات پیدا ہو ئی ہیں اور آج بھی تعلیمی میدان میں آگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جناب اعجا زالدین نا ئب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول نے شیو رنجنی فنکشن ہال میں شرداھا کالج کے سال دوم کے طلباء کی جانب سے استقبالیہ پروگرام سے کیا انہوں نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ مدہول میں جناب عبدالغفار مدہولی جو کہ مدہول کے مشہور و معروف شخصیت گزری ہیں انہوں نے مدہول ہی نہیں بلکہ دہلی میں بھی تعلیمی خدمت انجام دی اس طرح مدہول کی سر زمین زر خیز ہیں یہاں سے آج بھی کئی طلباء اپنی صلا حیتوں کا لو ہا منوارہے ہیں انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے مدہول کا نام بر قرار رکھیں بعد ازاں مسٹر پو تنا یا دو ڈائیر یکٹر شرادھا کا لج مدہول نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ مدہول کی سر زمین میں ہندو مسلم اتحاد اور ملن ساری کو ٹ کو ٹ کر بھری ہوئی ہے یہاں کے ہندو مسلمان بھائی چارہ ریاست بھر میں مشہور ہے انہوں نے کہاکہ اے پی جے عبدالکلام جیسی شخصیات نے ملک کو بہت کچھ دیا ہے طلباء کو طلباء کو ان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دیا بی انیل سرپنج مدہول ، بی سر یدھر ایس آئی مدہول نے بھی خطاب کیا بعد ازاں طلباء نے کلچر ر پروگرام پیش کیا اس موقع پر جناب بدر الدین مو ظف اے ٹی او عادل آباد ، بھیم رائو دیشمکھ گروانی ڈگری کالج ڈائیر یکٹر مدہول ، لکشمن پر نسپال کالج ھذا ، پروین دیشمکھ ایم پی ٹی سی کے علاوہ لکچررس و سیاسی قائدین و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT