Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مدہول کے آکشارا اسکول کے سالانہ جلسہ کا انعقاد

مدہول کے آکشارا اسکول کے سالانہ جلسہ کا انعقاد

مدہول/11 اپریل ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مدہول انگلش میڈیم آکشارا اسکول میں سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول ، مسٹر راما رائو پٹیل کا نگریس قائد انوشاء ٹرسٹ بھینسہ ، مسٹر اعجا ز الدین نائب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول ، پو تنا یادو سابقہ ایم پی ٹی سی نے شرکت کی اس موقع پر کر سپا نڈنٹ سبھاش کی جا نب سے مہمانوں کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی اس موقع پر آکشارا اسکول کے طلباء وطالبات نے بہتر ین مظاہرے کئے مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کسی شہر اور موضع کی ترقی صرف اور صرف تعلیم کے ذریعہ ہی ممکن ہے حکو مت تعلیم میدان میں سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اولیاء طلباء اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں اس موقع پر اولیا ئے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT