Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / مذاکرات کیلئے تیار، لیکن دیوار کیلئے رقم نہیں دیں گے :میکسیکو

مذاکرات کیلئے تیار، لیکن دیوار کیلئے رقم نہیں دیں گے :میکسیکو

میکسیکو سٹی، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیتا نے کہا ہے کہ ان کا ملک نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ کے ساتھ تجارت، حفاظت اور پناہ گزین کی طرح تمام مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے لیکن میکسیکو امریکی سرحد پر بننے والی دیوار کے لئے رقم نہیں دے گا۔مسٹر پینا نیتا نے اسمبلی میں غیر ملکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی امریکہ میں آزاد تجارت کو فروغ دینا جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو سرحد کو زیادہ محفوظ بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا لیکن دیوار بنانے کے لئے رقم نہیں دے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT