Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / مذاکرات کی منسوخی پر سیاسی جماعتیں مایوس

مذاکرات کی منسوخی پر سیاسی جماعتیں مایوس

سرینگر / نئی دہلی ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی جماعتوں نے ہند ۔ پاک قومی سلامتی مشیر سطح کے مذاکرات کی منسوخی پر افسوسناک اظہار کیا ۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی سعید نے توقع ظاہر کی کہ یہ تعطل عارضی ہوگا جبکہ علحدگی پسندوں نے اس صورتحال کیلئے حکومت ہند کو موردِ الزام قرار دیا ۔ کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت کی غلطی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔ جبکہ بی جے پی نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ۔ نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ نے مذاکرات کی منسوخی کو افسوسناک قرار دیا جبکہ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ انہیں کافی مایوسی ہوئی ۔ اس دوران کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال پر تشویشناک ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT