Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / ’مذہبی جذبات بھڑکانے ‘ پرسدھو کے خلاف ایف آئی آر درج

’مذہبی جذبات بھڑکانے ‘ پرسدھو کے خلاف ایف آئی آر درج

امرتسر:پنجاب پولیس نے جمعہ کے روز کانگریس لیڈ ر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف سکھوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں ایک ایف ائی آر درج کیا ہے۔

سدھو کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے کہ انہوں نے مبینہ طورپر گروبانی کے الفاظ کو مسخ کیا ہے۔

امرتسر کے ساکن خزان سنگھ نے سدھو کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے کرکٹر سے سیاست داں بننے والے سدھو کے خلا ف ائی پی سی کی دفعہ295Aکے تحت ایف ائی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا اور مبینہ طور پر سدھو نے سکھوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT