مذہبی خبریں

   

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : سلطان الواعظین حضرت صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی راز واعظ دکن سرکار عالی جامع مسجد چوک کی چار روزہ تقاریب عرس کا 18 تا 21 اپریل درگاہ شریف صوفی منزل مصری گنج ، منعقد ہوں گی۔ 18 اپریل بعد نماز عشاء مراسم غسل شریف ، سلام فاتحہ و دعا ہوگی ۔ 19 اپریل بعد نماز عشاء برآمدی جلوس صندل روبرو جامع مسجد پیارو میاں مصری گنج تا صوفی منزل ، بعد مراسم صندل مرکزی جلسہ فیضان اولیاء زیر نگرانی مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی قادر پاشاہ مقرر ہے ۔ حافظ مظفر حسین خاں قادری ، مولانا شاہ محمد محامد علی منہاج قادری و دیگر علماء کا خطاب ہوگا ۔ مولانا غلام محمد خاں نقشبندی کی قرات و حافظ سید طاہر علی صوفی کی نعت ہوگی ۔ 20 اپریل کو بعد نماز مغرب مجلس چراغاں و قصیدہ بردہ شریف ، بعد نماز عشاء تقریب رسم اجراء ڈائرکٹری زیر صدارت مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت شاہ خاموشؒ و امیر جامعہ نظامیہ مقرر ہے ۔ علماء و مشائخ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ 21 اپریل اتوار بعد نماز فجر محفل قل ، مجلس ختم قرآن مجید ، سلام ، فاتحہ و دعا پر تقاریب عرس شریف کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔
جلسہ فیضان امیر کلال ؒو
حضرت ابوالبرکات ؒ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام ماہانہ جلسہ فیضان حضرت سیدنا امیر کلال ؒ و جانشین محدث دکن ابوالبرکات حضرت مولانا پیر سید خلیل اللہ شاہ ؒ زیر صدارت مولانا پیر غلام احمد قریشی 8 شوال بعد نماز ظہر مرکز مدرسہ برکات الحسنات مقرر ہے ۔ طلبائے مدرسہ و دیگر حضرات حمد ، نعت اور منقبت سنائیں گے ۔۔
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم عثمانیہ یونیورسٹی اورینٹل اردو اسکالرز اسوسی ایشن کی صدر منتخب
حیدرآباد 17 اپریل : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ کی مختلف یونیورسٹیوں کے اردو ریسرچ اسکالرز کے مسائل کو حل کرنے عثمانیہ یونیورسٹی اورینٹل اردو اسکالرز اسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں ایک میٹنگ حیدرآباد میں ہوئی جس میں اردو ریسرچ اسکالرس کی بھاری اکثریت نے اسوسی ایشن کی صدارت کیلئے اسکالر ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کا انتخاب عمل میں لایا ہے ۔ ڈاکٹر فہمیدہ نے تمام اسکالرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تلنگانہ کے اردو ریسرچ اسکالرس کو درپیش مسائل و تکالیف کو ذمہ داران تک پہنچانے کے لیے جدوجہد کریں گی ۔۔

مسجد عزیزیہ میں گرمائی اسلامی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( راست ) : مسجد عزیزیہ ( ایک خانہ ) ہمایوں نگر میں یکم تا 30 مئی 2024 تک گرمائی اسلامی کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اوقات مدرسہ صبح 9-30 تا 12-30 بجے دن رہے گا ۔ طلبا وطالبات کے علحدہ کلاسیس رہیں گے ۔ 7 سال کی عمر سے انٹر کے طلبہ تک کو ایڈمیشن دیا جائے گا ۔ کورس کی کوئی فیس نہیں رہے گی ۔ خواہش مند طلبا وطالبات وقت نماز مغرب تا عشاء ربط کریں ۔۔
جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( راست ) : الگیلانی عالمی سوسائٹی کے زیر اہتمام ماہانہ جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم ؒ 18 اپریل بعد نماز مغرب اردو گھر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ جلسہ کی صدارت جناب واصف احمد علوی صدر الگیلانی عالمی سوسائٹی کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید شاہ مرتضی علی صوفی خطاب کریں گے ۔۔

جامعہ نظامیہ کا معاونین سے اظہار تشکر
امیر جامعہ ، شیخ الجامعہ اور معتمد جامعہ نظامیہ کابیان
حیدرآباد۔17 ۔ اپریل ۔ (پریس نوٹ) ۔ جامعہ نظامیہ علوم اسلامیہ کا مرکز اور دین کا قلعہ ہے‘تحفظ دین اور علوم اسلامیہ کی نشر و اشاعت جامعہ کا ہدف ہے‘اس کیلئے جامعہ کے ماہر ترین علماء ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔جامعہ نظامیہ کے تعلیمی پراجکٹس قوم و ملت کے دینی و اسلامی ضروریات کی تکمیل کرتے ہیں۔ جامعہ کے کاز کے سلسلہ میں ماہ رمضان 1445 ھ میں زکواۃ اور عطیات کے ذریعہ جن اصحاب خیر نے تعاون کیا ہے ان کا مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ ،مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جناب احمد محی الدین خان معتمد جامعہ نظامیہ اور انتظامیہ کی جانب سے بطور خاص شکریہ ادا کیا جاتا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی علوم اسلامیہ کے کاروان کو حالات کے سرد و گرم سے بچا کر جاری و ساری رکھے‘ جامعہ نظامیہ کے تمام معاونین کو جزاء خیر عطا فرمائے اور عمر و اقبال میں صحت و عافیت کے ساتھ برکت عطاء فرمائے۔

جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد کا اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ مہتمم جامعہ اور مفتی محمد عظیم الدین جنید انصاری ناظم جامعہ نے ان تمام اہل خیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر زکواۃ ، صدقات ، فطرہ اور عطیات جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد کو عنایت فرمایا ۔ یقینا یہ تعاون مہمانان رسولﷺ کی مدد ہے جو جامعہ میں مقیم ہو کر تحصیل علم میں مصروف ہیں ، یہ تعاون جامعہ کے استحکام و ترقی میں حصہ ہے ، جو کہ دینی تعلیم ، اسلامی تربیت سے ملت کے نونہالوں کو آراستہ کرنے میں مصروف ہے ، اللہ رب العزت تمام معاونین کو جزائے خیر عنایت فرمائے ، نیز تمام معاونین سے ذمہ داران جامعہ نے مستقبل میں ادارہ کو اپنا تعاون جاری رکھنے کی خواہش کی ہے ۔ اسی طرح ذمہ داران جامعہ نے صحافت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے خصوصا حیدرآباد کے اخبارات روزنامہ سیاست ، روزنامہ منصف اور روزنامہ اعتماد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے جامعہ کے تعاون و اپیل کو شائع فرمایا ۔۔