Tuesday , September 26 2017
Home / مذہبی صفحہ / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

مجلس ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : پہاڑی شریف درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین قبلہؒ کے مجلس ماہانہ فاتحہ 16 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ صندل مبارک ٹھیک ساڑھے دس بجے شب مسجد جوبلی پہاڑی شریف سے برآمد ہو کر درگاہ شریف پہونچے گا بعد صندل مبارک قصیدہ بردہ شریف قاری حبیب عمر الکاف کی جماعت کا ہوگا ۔ شب بھر محفل سماع منعقد ہوگی جس میں مشہور قول ساز پر نعتیہ کلام سنائیں گے ۔ بعد نماز فجر ختم قرآن و سلام بحضور خیر الانام میں گذرانا جائے گا ۔ مجلس کا اختتام الحاج پیرزادہ قاری سید فرید الدین سہروردی قادری گدی نشین آستانہ عالیہ امام و خطیب مسجد بارگاہ کی دعا پر ہوگا ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 16 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ ۔

 

جشن شہزادی کونینؐ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : امام خمینی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے صدر میر ہادی علی ، قونصل خانہ ایران حیدرآباد اور صدر انجمن اتحاد ایرانیان حیدرآباد کے زیر اہتمام 16 مارچ کو 7-30 بجے شب دربار حسینی پرانی حویلی بہ سلسلہ ولادت باسعادت شہزادی کونینؐ بی بی فاطمہ زہرا اور یوم پیدائش رہبر انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ امام خمینی کے موقعہ پر سمینار ’ جشن ولادت ‘ مقرر ہے ۔ صدارت عزت مآب آقا حسن نوریان قونصل جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران متعینہ حیدرآباد کریں گے ۔ جب کہ مہمان خصوصی آیت اللہ محمد حسن زمانی ہوں گے ۔ جب کہ اعزازی مہمان و مقررین جناب محمد سلیم ( ایم ایل سی ) صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا ظفر یاب حیدر ، مولانا سید زوار حسین رضوی ، جناب میر عنایت علی باقری ، مولانا کامران حیدر ، جناب میر ہادی علی ہونگے ۔۔

 

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 16 مارچ کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔۔
مجلس علمیہ کے ارکان شوریٰ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا محمد مصدق القاسمی کے بموجب 18 مارچ کو صبح 8 بجے تا نماز عصر جامعہ اسلامیہ عربیہ بھونگیر میں بصدارت مولانا سید اکبر مفتاحی ارکان شوریٰ کا اجلاس منعقد ہے ۔۔
مولانا عبداللہ جولم عمری مدنی کی آمد پر جلسہ عام
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : جمعیت ابنائے قدیم شاخ کے بموجب شیخ الجامعہ استاذ محترم فضیلتہ الشیخ دکتور عبداللہ جولم عمری مدنی کی حیدرآباد آمد کے موقع پر بروز جمعرات 16 مارچ بعد نماز مغرب ، مسجد سمیہ ؓ ، کشن باغ ، نزد اویسی سبزی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔۔
مسلمانوں کو تعلیم یافتہ بنانا روز ماٹین کا مقصد : سید شمشاد قادری
شمس آباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سید شمشاد قادری کوآرڈینٹر روزماٹین تلنگانہ و آندھرا پردیش نے پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزماٹین ٹرسٹ ملک میں اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے مقصد سے 100 کروڑ روپئے کے بجٹ کے ذریعہ مفت تعلیم فراہم کرتے ہوئے ہزاروں طلباء کو تعلیمی میدان میں مدد کرچکی ہے ۔ 100 کروڑ کا بجٹ کے ذریعہ انٹر ، ڈگری ، انجینئرنگ اور پیرا میڈیکل میں مفت داخلہ دلا رہی ہے ۔ طلباء کو صرف روز ماٹین کی ممبر شپ حاصل کرنا ہوگا جس کے بعد تمام تعلیمی خرچ روزماٹین کی جانب سے ادا کیا جائے گا ۔ گزشتہ دس سالوں سے یہ ٹرسٹ ملک کے کئی ریاستوں میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ جس کی ایک شاخ حیدرآباد میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے لیے قائم کی گئی ۔ اس موقع پر سید مسعود الدین احمد ، محمد اکبر ، محمد شریف ، محمد افسر ، شہباز احمد خاں کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔
جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : مدرسہ عربیہ مشکواۃ العلوم حکیم پیٹ کنٹہ پیراماونٹ کالونی گیٹ نمبر 2 میں 19 مارچ اجلاس عام بعنوان تکمیل حفظ قرآن منعقد ہے ۔ علماء کرام مولانا صلاح الدین سیفی ، مولانا احمد عبداللہ طیب ، مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ، مولانا شفیع ندوی شرکت و مخاطب کرینگے ۔۔
اصلاحی مجلس
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : مدرسہ سبیل الفلاح کے زیر اہتمام 16 مارچ بعد نماز عشاء مسجد محی السنہ روبرو رائل سی ہوٹل چندرائن گٹہ رنگ روڈ بنڈلہ گوڑہ میں اصلاحی مجلس مقرر ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کا خطاب ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صدارتی خطاب کریں گے ۔۔

 
اردو مسکن میں آج جشن غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : خواجہ خواجگان حضرت سیدنا خواجہ معین الدین حسن سنجری غریب نوازؒ کے سالانہ عرس مبارک کے ضمن میں جشن غریب نوازؒ کا 16 مارچ جمعرات کو بعد نماز عشاء اردو مسکن خلوت میں زیر سرپرستی حضرت سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری شطاری مقرر ہے ۔ حضرت سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ و امیر جامعہ نظامیہ صدارت کریں گے ۔۔
مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا 16 مارچ کو 4 بجے شام بمکان آقا علی رضا صبوری نور خاں بازار میں مجلس عزاء سے بیان کریں گے ۔۔
٭٭    الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید دلدار حسین عابدی 16 مارچ کو 9 بجے دن مجلس عزاء سے بیان کریں گے ۔۔
٭٭    انجمن عزا داران پنجشنبہ کے مجالس عزاء کا سلسلہ جمعرات 16 مارچ شام 7 بجے سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان یونائٹیڈ ریسڈنسی نور خاں بازار سے آغاز ہوگا ۔ طیب علی عاشور خانہ الحسین جام باغ ، میر حسین علی خاں زوار ( مرحوم ) قیصر منزل ، حاجی علی حسین باقری حسین نگر کالونی ، عابد علی خاں والا جاہی و جعفر علی الاوہ سرطوق ، سید رضا حسین نقوی پرانی حویلی ، آغا علی آفندی و چھوٹی بارگاہ چھتہ بازار ، الاوہ بی بی دبیر پورہ ، عاشور خانہ قمر بنی ہاشم ماتا کھڑکی ، سید ہادی علی رضوی گنگا نگر ، عباس علی فرید احاطہ کمال یار جنگ ، بارگاہ شبیر زہرا نگر ، پنجہ شاہ ولایت ، عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خاں رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزاء کا اختتام ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT