Thursday , July 27 2017
Home / مذہبی صفحہ / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

جلسہ تقسیم اسناد ، عطائے خلعت فاضلات کلیتہ البنات جامعہ نظامیہ
حیدرآباد /22 مارچ ( پریس نوٹ ) علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کے تحت لڑکیوں کی اعلی دینی تعلیم و تربیت کا مرکز کلیتہ البنات جامعہ نظامیہ واقع قاضی پورہ ، شاہ علی بنڈہ روڈ حیدرآباد کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 26 مارچ کو 10 بجے دن مقرر ہے ۔ جلسہ کی صدارت محترمہ ممتاز بیگم کریں گی ۔ جبکہ ممتاز بیگم خطبہ استقبالیہ دیں گی بزبان اردو شاہانہ بیگم فاضل دوم ، بزبان عربی سیدہ صبا  محمدی فاضل اول اور بزبان انگریزی سمیرا فاطمہ فاضل سوم کی تقاریر ہوں گی ۔ تعلیمی رپورٹ محترمہ عابدہ النساء بیگم پیش کریں گی ۔ تذکرہ حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ محترمہ سیدہ عطیہ فاطمہ بیان کریں گی ۔ تقسیم اسناد بدست محل مبارک مولانا سید شاہ اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ تقسیم عطائے خلعت محل مبارک مولانا سید شاہ طاہر ضوی سابق صدر الشیوخ جامعہ نظامیہ ، تقسیم انعامات محل مبارک مولانا مفتی خلیل شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی ۔ تقسیم گولڈ میڈل بدست محل مبارک مولانا سید محمد صدیق حسینی رکن معزز انتظامی جامعہ نظامیہ عمل میں آئیں گے ۔ سال حال جامعہ نظامیہ کے امتیازی کامیاب طالبات کلیتہ البنات جامعہ نظامیہ سے گولڈ میڈل کیلئے حمیرہ صدیقہ بنت الشفاق احمد کامل الحدیث کو حضرت خواجہ محبوب اللہ شاہ گولڈ میڈل منجانب انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت خواجہ محبوب اللہ شاہ ، طیبہ فاطمہ بنت شبیر احمد خان فاضل کو امام گولڈ میڈل منجانب و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد، عائشہ بیگم بنت محمد عبدالرزاق فاضل کو حضرت سید شاہ عبدالقادر صوفی محدث سکندرآباد گولڈ میڈل منجانب خانقاہ روضتہ الاصفیاء شاہ ولی اللہی سکندرآباد ، نصرت النساء بنت محمد عبدالغنی عالم دوم کو محترم سرتاج محمد خان گولڈ میڈل ، منجانب محترم سراج محمد خان صدر حراء ایجوکیشنل سوسائٹی ( جدہ کے انتخاب کے علاوہ مولوی 115 عالمہ 52 فاضلات 5 کامل الحدیث 9 کامل الفقہ 1 اور ڈپلوما ان عربک کو 92 اہل خدمات شرعیہ 177 قرات امام عاصم کوفیؒ 95  طالبات کو اسناد عطا کئے جائیں گے ۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : حافظ محمد احمد کے بموجب بروز جمعرات 23 مارچ کو صبح 10 تا 12 بجے دن مدرسہ اسلامیہ اشاعت القرآن حسن نگر میں مولانا محمد بن عبدالرحیم بانعیم خطیب مسجد رحمن جدہ سعودی عرب کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ سرپرستی حافظ محمد موسیٰ فہیم اللہ خاں ( ناظم مدرسہ ) کریں گے ۔ جس میں قرات حافظ محمد ضیا الدین کریں گے اور نظامت کے فرائض مفتی محمد بلال احمد انجام دیں گے ۔ نگرانی مفتی یاسین افروز حسامی کریں گے ۔۔
٭٭    مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 23 مارچ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا محمد عبدالقوی مخاطب کریں گے ۔۔

اردو عربی گرمائی کورس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : دینی تربیتی کورس بمقام متصل مسجد ہاشمی یاقوت پورہ اندرون کمان شیخ فیض 17-4-736 میں تعلیم اردو عربی دینی تربیتی تعلیم کا انتظام 23 مارچ تا 25 مئی صبح 9 تا ایک بجے کیا گیا ہے ۔ سرپرستوں سے گزارش ہے کہ طلباء وطالبات کا نام رجسٹریشن کروالیں ۔ مزید معلومات کے لیے 8885762184 پر ربط کریں ۔۔

جلسہ فضیلت حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فضیلت حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ 23 مارچ کو بعد نماز عشاء مسجد درگاہ حضرت خواجہ بندہ علی شاہؒ گڈی انارم زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری منعقد ہوگا ۔ قرات ، نعت شریف ، منقبت کے بعد مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری ، مولانا سید خالد علی شاہ نقشبندی ، جناب محمد نوید بیابانی کے خطابات ہوں گے ۔۔

قضاء و افتاء سے متعلق تربیتی پروگرام
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : شریعہ بورڈ آف انڈیا کے زیر اہتمام علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک روزہ تربیتی اجلاس بعنوان ’ قضاء و افتاء کی تربیت اور اس کا طریقہ کار ‘ 23 مارچ صبح 10 تا شام 4 بجے مرکزی دفتر شریعہ بورڈ رضوان کالونی شاستری پورم نزد میر عالم ٹینک منعقد ہے ۔ صدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کریں گے ۔ مولانا محمد عتیق الرحمن فاروقی ، مولانا مفتی تجمل حسین ، مولانا مفتی جمال الدین قضاء و افتاء سے متعلق تربیتی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7032100200 پر ربط کریں ۔۔

 

 

 

حافظ محمد نصیر الدین منشاوی کی کتاب ’ سمندر کی گود میں ‘ کی تقریب رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : شرفیہ قرات اکیڈیمی کے زیر اہتمام حافظ قاری محمد نصیر الدین منشاوی کی پانچویں کتاب ’ سمندر کی گود میں ‘ جو کہ قاری صاحب کا سفر نامہ مالدیپ ہے کی رسم اجراء حضرت رحمن جامی کے ہاتھوں اردو ہال حمایت نگر میں عمل میں آئی ۔ حضرت رحمن جامی نے کہا کہ صنف پر بہت کم کام ہورہا ۔قاری محمد نصیر الدین منشاوی نہ صرف یہ کہ سفر کررہے ہیں بلکہ سفر نامے لکھتے ہوئے ادب کی اس صنف میں خوبصورت اضافہ کررہے ہیں ۔ پروفیسر اشرف رفیع نے سفرناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مارکوپولو ، کولمبس ، ابن جیبر اندلسی اور ابن بطوطہ مشہور سیاح گزرے ہیں ۔ جنہوں نے انسانوں کو معلومات کے خزانے دئیے اور نئی دنیا دریافت کی ۔ پروفیسر فاطمہ بیگم نے مصنف کتاب کی ستائش کی ۔ پروفیسر نسیم الدین فریس نے کہا کہ قاری کتاب کے لیے سفر کی تحریک ہے کہ پڑھنے والے کے دل میں مالدیپ کے سفر کی امنگ پیدا ہوتی ہے ۔ پروفیسر شمس الھدیٰ نے کہا کہ کتاب کو پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا میں کتنی ایسی نایاب چیزیں ہیں جن کو ہم نے اب تک دیکھا نہیں ہے اور وہ سیاح ہی ہوتے ہیں جو ان چیزوں سے متعارف کرواتے ہیں ۔ ڈاکٹر فضل اللہ مکرم نے صاحب کتاب کی صلاحیتوں کی خوب خوب ستائش کی ۔ ڈاکٹر ضامن علی حسرت نے کارروائی چلائی ۔ حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین شرفی کی قرات اور حضرت رحمن جامی کی دعا پر یہ محفل اختتام کو پہنچی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT