Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء بروز جمعرات بعد نماز مغرب بمقام مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ، شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور ’ جماعت ابوالفداء ‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : حضرت مولانا غوث محی الدین صدیقی ؒ فرزند و سجادہ نشین پنجم حضور بحرالعلوم حضرت عبدالقدیر صدیقیؒ کا عرس شریف 13 اپریل کو صدیق گلشن بہادر پورہ مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف اور بعد نماز مغرب حلقہ ذکر اور بعد نماز عشاء مجالس سماع ہوگا ۔ مولانا محمد عبدالرزاق صدیقی قادری نبیرہ و سجادہ نشین حضرت بحرالعلوم صدارت کریں گے ۔ پروفیسر سلطان عبدالقدیر صدیقی فرزند و سجادہ نشین حضرت ممدوح نگرانی کریں گے ۔ مولانا احمد عبدالقدیر صدیقی فرزند ممدوح اور جعفر محی الدین صدیقی فرزند ممدوح عرس شریف کے انتظامات کریں گے ۔۔

مرکزی جلسہ جشن فیضان
حضرت سیدنا امام جعفر صادق
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ جشن فیضان حضرت سیدنا امام جعفر صادق ؓ زیر صدارت مولانا مفتی غلام احمد قریشی 15 رجب بعد نماز عشاء قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم مقرر ہے ۔ طلبائے مدرسہ برکات الحسنات و دیگر حضرات حمد باری تعالی ، نعت شریف اور منقبت پیش کریں گے ۔ علمائے کرام کی تقاریر ہوں گی ۔۔

جشن ولادت
سلطان الہند خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کے زیر اہتمام 901 سالہ جشن ولادت سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ 14 اپریل مرکزی آستانہ ابوالعلائیہ عقب پتھر گٹی اردو شریف ، بصدارت مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی معتمد عمومی و سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ جی حالی قبلہ ابوالعلائی منایا جارہا ہے ۔ حسب عملدرآمد قدیم بعد نماز عصر ختم خواجگان ذکر سلام حضور خیر الانام و چراغ چشتیاں روشن کی جائے گی ۔ بعد نماز مغرب مواعظ حسنہ و مجلس چشتیہ ( سماع ) مقرر ہے ۔۔

 

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا عبدالملک المظاہری 13 اپریل کو بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں جب کہ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT