Thursday , September 21 2017
Home / مذہبی صفحہ / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ و فضائل عشرۂ ذی الحجۃ
حیدرآباد ۔ /23 اگست (راست) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب /24 اگست بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں زیرصدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد عبداللہ صاحب کی قرأت کلام پاک ہوگا ۔ اس جلسہ کو حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر ٹھیک 01.30 بجے ہوگی ، خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔

تجوید و قرأت کی کلاسیس
حیدرآباد ۔ /23 اگست (راست) ابو الفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام روزانہ مغرب تا عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج میں قرأت و تجوید کی تعلیم زیرنگرانی مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی دی جاتی ہے ۔ قاری حافظ محمد احمد نقشبندی قرأت کی عملی مشق کروارہے ہیں ۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ /23 اگست (راست) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیرنگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور ’’جماعت ابوالفداء‘‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔

حلقہ ذکر اِلٰہی و نعت شاہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ /23 اگست (راست) ’’حلقہ ذکر الٰہی و نعت شاہ کونینؐ‘‘ زیرنگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری بمقام آستانہ مینائی پھول باغ ، جہاں نماز بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں ۔

محفل حمد و نعت
حیدرآباد۔ /23 اگست (راست) خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ کے زیراہتمام /24 اگست کو بعد نماز عشاء مدرسہ شمس العلوم واقع ایل این نگر روبرو مسجد محمدیہ یوسف گوڑہ میں محفل حمد نعت مقرر ہے ۔ صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری سرپرستی کریں گے ۔ مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین نظامی قادری خطاب کریں گے ۔

جامعہ نظامیہ میں مشاورتی اجلاس ، ذمہ داران ذیلی مراکز ، وصولی چرم قربانی
حیدرآباد ۔ /23 اگست (پریس نوٹ) جامعہ نظامیہ حیدرآباد بصدارت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ /27 اگست بروز یکشنبہ 11 بجے دن مشاورتی اجلاس ذمہ داران ذیلی مراکز بسلسلہ وصولی چرم قربانی ، جامعہ نظامیہ مقرر ہے ۔ جمیع ذمہ داران ذیلی مراکز حیدرآباد و سکندرآباد سے خواہش ہے کہ اجلاس میں شریک ہوکر اپنے مفید و زرین مشوروں سے نوازیں۔

عربی زبان دنیا و آخرت میں کامیابی کی کلید
سیاست سے قرآن فہمی اور عربی زبان دانی کورس کا آغاز
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : عربی زبان کو اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ وہ زمانے کے تغیرات و تبدلات سے ہمیشہ محفوظ رہی ہے اور یہ مذہب سے جڑی ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے بے شمار مواقع فراہم کی ہے ۔ اور یہ اقوام متحدہ کی سرکاری زبانوں میں بھی شامل ہے ۔ اور اس کی زندہ جاوید ہونے کا ثبوت گذرتے وقت کے ساتھ اس کی مانگ میں اضافہ ہے ۔ قرآن کریم و حدیث شریف کو صحیح طریقہ پر سمجھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا حق صرف عربی زبان میں ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ کوئی ترجمہ اس کو سمجھنے کی چاشنی فراہم نہیں کرسکتا ۔ یہ زبان نہ صرف ہمارے نبی کریم ﷺ کی زبان ہے بلکہ قرآن و اہل جنت کی بھی زبان ہے ۔ روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام گذشتہ 5 سال سے عربی زبان کی ترویج و اشاعت کی مہم کامیاب انداز میں جاری ہے اور اب تک 10 بیاچس مکمل ہوچکے ہیں اور گیارویں بیاچ کا آغاز عربی زبان کی اہمیت و فضیلت کی تعارفی کلاس سے ہوچکا ہے ۔ اور یہ زبان 23 ممالک کی سرکاری زبان ہونے کے ساتھ ساتھ 50 سے زیادہ ممالک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے ۔ ایسے طلبہ وطالبات جو کسی وجہ سے اپنا نام رجسٹرڈ نہ کرواسکیں ہوں وہ 9393876978 پر محمد اسلم حسین سے ربط کرسکتے ہیں ۔ کلاسیس کا انعقاد ہر اتوار گیارہ تا ایک بجے دن احاطہ روزنامہ سیاست میں ہوگا ۔ اس کورس میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔۔

 

رسول پاک ﷺ کی توہین اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا باعث
کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت وجماعت کا جلسہ
مولانا سید شجاعت علی سراج قادری اور دیگر علماء کے خطابات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( راست ) : اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اپنے حبیب پاک ﷺ کی تعریف و توصیف بیان کی ہے ۔ رسول پاک ﷺ کا تعارف کروایا ہے ۔ آپؐ کی عظمت آپؐ کی تعظیم و توقیر آپؐ کا ادب واحترام کا سلیقہ سکھایا ہے ۔ اسی لیے سرکار دو عالم ﷺ کی بے ادبی آپؐ کی شان میں گستاخی اللہ رب العزت کو ناراض کرنا اللہ تعالی کے غضب کا باعث ہے ۔ اسی لیے رسول پاک ﷺ کی توہین سے ایمان والا بھی کافر ہوجاتا ہے ۔ اس کو جو کافر نہ مانے وہ شخص بھی کافر ہوجاتا ہے ۔ اس پر فتن دور میں مختلف ادیان مذاہب مسالک نظریات و ازم کی بھر مار ہے جس کی وجہ دین بیزاری شریعت سے دوری قرآن و حدیث کے اصول سے تساہلی بڑھتی جارہی ہے ۔ مسلمان ہو کر بھی کیا حق ہے ؟ کیا باطل ہے ؟ سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ تذبذب کا شکار ہیں ۔ یہاں تک کے سرکار دو عالم ﷺ کی شان میں بے ادبی و گستاخی کو بھی گستاخی نہیں سمجھا جارہا ۔ المیہ یہ ہے کہ کلمہ ، نماز ، قرآن ، اسلام کا نام لے کر رسول پاکﷺ کی عظمتوں کو فراموش کیا جارہا ہے اور جس کا نام توحید رکھ دیا جارہا ہے جو اہل سنت و جماعت کے عقائد کے خلاف ہے اسی لیے کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت وجماعت سرکار دو عالم ﷺ کے مقام اور مرتبوں شان و عظمت کی پاسداری کے لیے اور آپ کی محبت و الفت کو دلوں میں جاگزیں کرنے کے لیے 34 سال سے مسلسل بلاناغہ اپنی صحت مند کارکردگی انجام دے رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت نے جامع مسجد افضل گنج میں 34 سالہ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت وجماعت اور تحفظ عقائد اہل سنت و جماعت کے جلسہ سے کیا ۔ جلسہ سے مولانا سید عبدالواسع نقشبندی ، قاری سید عبدالولی ذاکر قادری ، مولانا سید خالد علی نقشبندی ، مولانا محمد باقر علی صدیقی ، مولانا محمد امجد نقشبندی اور جناب محمد مجیب نے بھی مخاطب کیا ۔ مولانا محمد بن علی چشتی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

 

 

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT