مذہبی خبریں

   

عرس حضرت یحییٰ پاشاہ قبلہؒ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : قطب الاقطاب حبیب کبریا حضور سیدنا یحییٰ پاشاہ قبلہؒ کے سہ روزہ تقاریب عرس 3 تا 5 اکٹوبر ریاض مدینہ مصری گنج میں منعقد ہوگی ۔ 3 اکٹوبر بعد نماز عصر بارگاہ حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ شریف سے جلوس صندل برآمد ہوگا ۔ جو براہ آشا ٹاکیز ، ہمت پورہ ، فتح دروازہ سے ریاض مدینہ مصری گنج پہونچے گا ۔ بعدہ ختم قرآن مجید ہوگا ، بعد نماز مغرب مزار مبارک پر گل افشانی ، محفل سماع ہوگی ۔ بعد محفل سماع مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی عارف سجادہ نشین کا واعظ ہوگا ۔ بعد نماز عشاء جلسہ قرات زیر نگرانی مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی عارف سجادہ نشین منعقد ہوگا ۔ 4 اکٹوبر جشن چراغاں بعد عصر تا مغرب ، بعد مغرب تا 10 بجے شب محفل سماع ہوگی ۔ رات ایک بجے شب محفل چادر ہوگی ۔ 5 اکٹوبر محفل قل بعد فجر تا 11 بجے دن ختم قرآن 11 تا 2 بجے دن محفل سماع ہوگی بعد نماز ظہر خواتین کو زیارت کا موقع دیا جائے گا ۔۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 3 اکٹوبر کو 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری کا فضائل ماہ صفر المظفر پر خطاب ہوگا۔۔

مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن میں داخلے
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن منگل ہاٹ میں دینی تعلیم و تربیت کا نظم رکھا گیا ہے ۔ ماہر اساتذہ کی نگرانی میں حسب ذیل شعبہ جات کام کررہے ہیں ۔ شعبہ ناظرہ ، شعبہ حفظ قرآن مجید معہ تجوید ، دینیات ، اردو ، مسائل شرعیہ ، وضو غسل ، اذکار نماز و دیگر مسائل شرعیہ کے تربیتی اوقات 9 تا ایک بجے ہوں گے ۔ ان شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں ۔ فون 8712251242 ۔ 9985081798 پر ربط کریں ۔۔

مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا 3 صفر کو 7-30 بجے صبح عاشور خانہ عون محمد سرور نگر ، 1-30 بجے دن عاشور خانہ قائم ، 10-30 بجے شب بمکان سید ظہیر علی حسین یاقوت پورہ اور 11 بجے شب علی نگر کالونی رقیہ منزل میں مجالس عزاء سے بیان کریں گے ۔۔
٭٭ مولانا مرزا جعفر حسین خلجی 3 صفر کو 8 بجے شب عاشور خانہ عطائے ہادی نزد واقع عزاء خانہ زہرا دارالشفاء اور 10 بجے شب زیدی منزل دارالشفاء میں مجالس عزاء سے بیان کریں گے ۔ اس موقع پر مختلف انجمنیں سینہ زنی کرے گی ۔۔
٭٭ نقوی ٹاور سلطان پورہ میں 3 صفر کو مولانا سید علی آقا باقری مجلس عزاء سے بیان کریں گے ۔۔
٭٭ الاوہ سرطوق مبارک میں 3 صفر کو 7-30 بجے شام مولانا علی مرتضیٰ مجلس عزاء سے بیان کریں گے ۔۔

مدرسہ ترتیل القرآن
بازار گارڈ کے
طلباء کے تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد معز الدین ندوی کے بموجب مدرسہ ترتیل القرآن زیر اہتمام محمد محبوب بیگ سوسائٹی میں ناظم مدرسہ مولانا قاری فضل الرحمن احسن ندوی کی صدارت میں بروز اتوار 30 ستمبر کو شعبہ قرات و حفظ و ناظرہ کے طلباء نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔ شعبہ قرات کے طلباء نے قرات کی تینوں طرح کے طرز ترتیل ، تدویر ، حدر میں عالمی مشاہیر قراء کے مخصوص لحنوں میں قرات کا مظاہرہ پیش کیا اور شعبہ حفظ کے طلباء نے قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ فرائض نماز ( شروط و ارکان نماز ) اور نماز کی سنتوں کے علاوہ نماز جنازہ کا مکمل طریقہ حاضرین مجلس کے روبرو بہترین انداز میں پیش کیا نیز شعبہ ناظرہ کے طلباء نے اذکار ، نماز کلمات اسلام اور احادیث و دعائیں مع ترجمہ سنایا ۔ اس موقع پر ناظم مدرسہ مولانا فضل الرحمن احسن ندوی نے تعلیمی کارکردگی پیش کی اور مہمان خصوصی جناب محمد عبدالسبحان نواز چیرمین محمد محبوب بیک سوسائٹی و اراکین سوسائٹی جناب سید کلیم و محمد کلیم اور جناب الطاف نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اساتذہ و ذمہ داروں کی خدمات کو سراہا اخیر میں مہمان خصوصی کے ہاتھوں طلباء میں انعامات پیش کئے گئے ۔ مولانا محمد معز الدین ندوی کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا ۔۔

مجلس سیدہ فاطمہ الزہراؓ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ماہانہ فاتحہ شہزادی کونین خاتون جنت سیدہ فاطمہ الزہرا ؓ خانقاہ فاطمی قاضی پورہ اسٹور میں 3 اکٹوبر بروز جمعرات کو مقرر ہے ۔ نگرانی و صدارت داعی محفل حضرت سید عبدالغفور فاطمی قادری القدیری کریں گے ۔ محفل کا آغاز قاری سید منہاج قادری کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ بعد عصر قرآن خوانی فاتحہ خوانی حلقہ ذکر درود و سلام اور بعد عشاء محفل نعت و محفل سماع مقرر ہے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری جمعرات 3 اکٹوبر مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ؒ ، شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔
محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف 3 اکٹوبر بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادریؒ 3 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں اس محفل سے مولانا مفتی حنیف نقشبندی خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 3 اکٹوبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ کارروائی مولانا عبدالستار قاسمی چلائیں گے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

تعمیر ملت کی محفل سیرت ؐ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اسٹڈی سرکل ، کل ہند تعمیر ملت کے بموجب پہلی محفل سیرت بروز اتوار 6 اکٹوبر 10-30 بجے دن گلشن خلیل ، روبرو گارڈن ٹاور ، مانصاحبہ ٹینک منعقد ہوگی ۔ صدارت جناب ضیا الدین نیر نائب صدر کل ہند تعمیر ملت کریں گے اور مولانا مفتی محمد عمر عابدین بعنوان ’ عظمت انسانی نقیب ‘ مخاطب کریں گے ۔

محفل نعت و مناقب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام محفل نعت و مناقب کا 3 اکٹوبر بعد نماز عشاء 8-30 بجے شب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید ؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگی ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ سید انوار علی سلمان کی قرات کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوگا ۔ نگران محفل کا خطاب ہوگا بعد ازاں شعراء و نعت خواں حضرات نعت و مناقب پیش کریں گے ۔۔