مذہبی خبریں

   

درگاہ حضرات یوسفین ؒ میں سدرہ المنتہیٰ کانفرنس
علامہ عماد الدین قادری امریکہ مہمان خصوصی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : سدرہ المنتہیٰ کانفرنس 22 مارچ 9 بجے شب بارگاہ حضرات یوسفین ؒ میں زیر سرپرستی مولانا سید قبول پاشاہ شطاری جانشین زیر صدارت مولانا سید حسین شبیر محمد محمد الحسینی اور زیر نگرانی محمد عبدالحمید رحمانی چشتی زیر اہتمام کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ مقرر ہے ۔ صدر استقبالیہ مولوی سید عاقد غوری نیر قادری ہوں گے ۔ بیرونی مہمان خصوصی مولانا سید عماد الدین قادری الگیلانی خالد پاشاہ سجادہ نشین حضرت سید رشید پاشاہ جلالۃ العلم حال مقیم امریکہ شرکت اور مخاطب کریں گے ۔ کانفرنس سے مفتی مستان علی قادری ، حافظ مظفر حسین خاں بندہ نوازی ، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری ، مولانا صوفی ارشد ابوالعلائی ، مولانا صوفی ایوب قریشی قادری ، مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی رحمت بابا ، مولوی محمد وجاہت علی خاں شرفی ، مولانا محمد یوسف علی قادری چشتی ، مولانا عبدالقادر ثانی ، مولانا یونس قادری ، مولانا قاری باوزیر احمد شرفی ، کے علاوہ دیگر علماء مخاطب کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /18 مارچ (راست) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔