Tuesday , September 19 2017
Home / مذہبی خبریں / مذہبی خبریں

مذہبی خبریں

مسلم گرلز اسوسی ایشن کے تعارف اسلام کلاسیس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : اللہ تعالیٰ نے پاک و طیب چیزوں کو حلال اور ناپاک اور نقصاندہ چیزوں کو حرام ٹھہرایا ہے ۔ امیر ہو یا فقیر ، بادشاہ ہو یا غلام ، عربی ہو یا عجمی ، کالا ہویا گورا ، کسی بھی شہر و ملک یا گاؤں کے رہنے والا عام و خاص لوگ ہوں سب کے لیے حلال و حرام کے اصول یکساں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ تبسم طلعت نے مسلم گرلز اسوسی ایشن کی جانب سے ناچارم ، سکندرآباد میں جاری تعارف اسلام کلاس میں طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں حلال کا دائرہ بہت وسیع ہے جب کہ حرام کا دائرہ بہت تنگ ہے ۔ انہوں نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر قیامت تک کسی بھی حالت میں مردار کھانا ، خون ، سور کا گوشت ، وہ جانور جسے غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہو ، جو گلا گھٹ کر مجائے ، یا جسے درندے پھاڑ کر کھا جائے ، یا اوپر سے گر کر مر جائے ، یا سینگ لگ کر مر جائے ، چوٹ کھا کر مرجائے بجزیہ کہ جسے زندہ پا کر ذبح کرلیا جائے ، یا کسی استھان پر ذبح کیا جانور کا گوشت کھانا مکمل حرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رشتہ داروں کا لحاظ کرنا رزق میں وسعت اور عمر میں برکت کا ذریعہ ہے ۔ رسول پاکﷺ نے فرمایا ’ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی ہو اور اس کی عمر دراز ہو وہ صلہ رحمی کرے ‘ ۔ اسلام نے رشتہ داروں کی خدمت کرنے کا حکم دیا اور ان کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے مالی مدد کرنے کی تاکید کی ۔۔

 

آئیٹا کا دو روزہ اورینٹیشن پروگرام
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ و آندھرا پردیش کی جانب سے 18 اور 19 مئی کو اسلامک سنٹر لکڑکوٹ چھتہ بازار پر دونوں ریاستوں کے ذمہ داران آئیٹا کے لیے دو روزہ اورینٹیشن پروگرم رکھا گیا ہے ۔ جس میں مختلف عنوانات جیسے قائدانہ صلاحیتوں کا ارتقا کیوں اور کیسے آئیٹا کے تناظر میں یہ پیانل ڈسکشن شخصیت کے ارتقاء کے جدید تصورات اور معلم ، نظام تعلیم میں نظریاتی بنیادوں کی اہمیت ، کلاس روم میں جدید تدریسی ٹیکنیکس کا استعمال پر لکچرس اور ٹیچر بحیثیت resource persion پر مذاکرہ ائیٹا رفتار کار اور مستقبل کے اقدامات پر گروپ ڈسکشن اور ایک سمینار بعنوان ’ ٹیچرس اسوسی ایشن کے لیے Activisim کی اہمیت و ضرورت پر منعقد ہوں گے ۔۔

جامعتہ البنات الاصلاحیتہ میں داخلوں کا آغاز
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : ناظم جامعتہ البنات الاصلاحیتہ ملک پیٹ مولانا عبدالعلیم اصلاحی کی اطلاع کے بموجب جامعہ میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جامعہ میں ہر عمر کی لڑکیوں کے لیے قرآن ، حدیث ، فقہ ، اصول فقہ ، سیرت ، تاریخ اور عربی زبان و ادب کے علاوہ انگریزی زبان کے ساتھ عالمیت و فضیلت کے چھ سالہ کورس کے ساتھ گریجویشن ( او یو ) و تکمیل حفظ قرآن کا بہترین نظم ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 64564142 ۔ 9676202819 پر ربط کریں ۔۔

اقراء قرات سوسائٹی کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : اقراء قرات سوسائٹی کا اجلاس 5 جون کو تاریخی مکہ مسجد میں منعقد ہونے والے سالانہ سیدنا عثمان غنیؓ و سیدنا بلال ؓ ایوارڈس قرات کلام پاک و اذان کے مقابلوں کے ضمن میں 18 مئی 10-30 بجے دن بمکان 20-7-44/36/1 قاضی پورہ اسٹور شاہ علی بنڈہ پر زیر صدارت قاری محمد عبدالقیوم شاکر مقرر ہے ۔۔

 

قصیدہ بردہ و محفل سماع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : سلطان الواعظین حضرت صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی راز ؒ کی مجلس فاتحہ و سالانہ مجلس قصیدہ بردہ 18 مئی کو بعد عشاء درگاہ شریف صوفی منزل مصری گنج میں مقرر ہے ۔ مولانا صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی سجادہ نشین و نبیرہ حضرت ممدوح کی نگرانی میں بعد عشاء محفل سماع مقرر ہے ۔۔

محفل نعت پاکؐ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : ماہانہ محفل نعت پاکؐ 10 شعبان کو بعد نماز عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج میں مقرر ہے ۔ جناب غلام غوث نقشبندی نے نعت خواں حضرات اہل ذوق اصحاب سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

محبت رسول اللہ ؐ کے بغیر زندگی چہ مانی دارو
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : رسول اللہ ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ انسان اپنی زندگی کے ہر موڑ پر ان کی اطاعت کرے اور اپنے اندر سنت رسول اللہ ﷺ کا شغف پیدا کریں ۔ موجودہ دور میں جب کہ سرور کونینﷺ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنتوں سے دوری بڑھتی جارہی ہے اور مسلمان دینی تعلیمات کو چھوڑ کر غیروں کے طور پر طریق اختیار کررہے ہیں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ مسلمانوں کو باربار جس طرح ہوسکے سرکار دو عالم ﷺ کی تعلیمات کی طرف دعوت دی جائے جو صرف نماز ، روزہ اور دیگر عبادات تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے اخلاق و عادات ، معاشرت و معاملات سب پر حاوی ہے اور اسی میں مسلمانوں کی صلاح و فلاح مضمر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد ابومطیع الرحمن صدیقی نے تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کا منعقدہ اجتماع مسجد قطب شاہی ، کاٹے دان ، بنڈلہ گوڑہ سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایمان والے کا سب سے مضبوط و گہرا رشتہ اپنے نبی ﷺ سے اتنا مضبوط کے خود ان کی جان و مال ، اولاد اور دنیا و مافیھا سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔ قرآن و حدیث میں ایسے بے شمار آیات و احادیث موجود ہیں ۔ جو ان پر شہادت دیتے ہیں ۔ حافظ محمد اشرف کی تلاوت سے اجتماع کا آغاز عمل میں آیا اور آخر میں مولانا عبداللہ نوری نے دعا کی ۔۔

اسلامی مدارس بورڈ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : مسٹر جی کشن ( آئی اے ایس ) ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن و اسٹیٹ پروجکٹ ڈائرکٹر ایس ایس اے تلنگانہ اسٹیٹ نے دینی مدارس کے نظماء و اسلامی مدارس بورڈ کے ذمہ داران کا اجلاس منعقدہ اردو گھر مغل پورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے وہ مدارس جو ایس ایس اے سے امداد حاصل کرتے ہیں اس کا میں ذمہ دار ہوں ۔ میں چاہتا ہوں کہ گاؤں گاوں میں تعلیم عام ہو اور شہر کے گلی کوچوں میں علم سے محروم وقت گذارنے والے طلباء وطالبات کو مدرسوں سے جوڑا جائے ، پورے تلنگانہ میں ہمارے سروے کے مطابق غالبا آٹھ تا دس لاکھ طلبہ وطالبات مدرسوں میں زیر تعلیم ہیں ۔ ہم صرف تقریبا ساٹھ ہزار طلبہ و طالبات کو تعلیم دے رہے ہیں اور پندرہ یا بیس ہزار بی ایڈ امیدوار ٹیٹ کے امتحان میں شرکت کررہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع حیدرآباد جناب ایم سومی ریڈی ، جناب بھاسکر راؤ اے ایس پی ڈی دونوں شہر کے ڈپٹی او ، ڈپٹی آئی اوز کے علاوہ مفتی محمد حسن الدین ، ڈاکٹر محمد مستان علی قادری، مولانا زاہد قادری ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، مولانا صلاح الدین قادری ، مولانا زبیر میمن ، مولانا جلال الدین قادری ، مولانا محمد محمود شاہ کے علاوہ نظمائے حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

 

برائیوں کا خاتمہ ہر مومن کا فریضہ
اسلام کا حیات آفریں پیغام بنی نوع انسان کے لیے رحمت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : اسلام کا حیات آفرین پیغام جو تمام بنی نوع انسان کے لیے رحمت و موعظت بن کر اس دنیا میں اپنی دعوت کو عام کرتے جارہا ہے ۔ وہی کامیاب و کامران ہے کہ وہ اسلام میں پورے کا پورا داخل ہو کر ایسی راہیں تلاش لیا کرے کہ جس سے رب کی رضا و خوشنودی حاصل ہوسکے ۔ بعض طاقتیں اللہ و پروردگار جس کو مسلمان ایمان رکھتے ہیں اس ایمان کی دولت سے ہٹانے کے درپے ہے اور وہ چاہتی ہے کہ اللہ کے بندے اس کے قریب نہ ہو لیکن جو مرد مومن قرآن و حدیث کا مطالعہ کرے تو اس کے ذہن میں کسی بھی طرح یہ بات راسخ ہوجائے گی کہ اللہ سے قریب ہوجاؤں اس لیے وہ تمام جائز امور کی انجام دہی کرتا ہے جس سے اس کا رب اس سے راضی و رضا ہوجائے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر نعمان رضوی رکن جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ نے جماعت اسلامی ہند نامپلی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماع عام سے کیا ۔ مدرسہ مسجد عزیزیہ کے طالب علم کی قرات سے اجتماع کا آغاز ہوا ۔ ڈاکٹر نعمان رضوی نے ’قرب الہی کے چند آسان عملی طریقے ‘ کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک امت کے داعی ہیں جس کا کام اس دنیا میں پھیلی ہوئی برائیوں کا خاتمہ ہو اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں پھیلائی جائے اور وہیں گواہی دینے والے بننا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب نبی کریم ﷺ نے مکہ کی سرزمین پر اسلام کی دعوت کو عام کیا تو سب سے پہلے توحید کی آواز بلند کی اور بعد میں کہا کہ لوگوں اللہ نے مجھے اپنا رسول بناکر مبعوث کیا تم میری لائی ہوئی دعوت کو قبول کرلو تو فلاح پاجاؤ گے ۔ یہ مشن صرف آپؐ کا ہی نہ تھا بلکہ انبیاء علیہ السلام جتنے آئے انہوں نے وحدانیت کے درس کو عام کیا ۔۔

 

چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر
22 مئی کو جلسہ شب برات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی جلسہ شب برات کا انعقاد 22 مئی اتوار بعد نماز عشاء بمقام گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئے گا ۔ محمد شاہد اقبال قادری صدر رحمت عالم کمیٹی ، ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب جلسہ کی سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ، صدارت مولانا خلیل علی شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، نگرانی جناب محمد شوکت علی صوفی سینئیر صحافی کریں گے ۔ بیرونی مہمان مقرر کرام میں شمالی ہند کے نامور عالم دین مولانا مفتی محمد شاکر القادری ( راجستھان ) ، دوسرے مہمان مقرر مولانا محمد صغیر رضا قادری ( اترپردیش ) ، تیسرے مہمان مقرر مولانا محمد جمیل قادری ( گجرات ) کے خطابات ہوں گے ۔۔

 

جلسہ سالانہ و تہنیت حفاظ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : مدرسہ امام انوار اللہ دبیر پورہ اور مدرسہ زہرا للبنات پرانی حویلی کا جلسہ سالانہ و تہنیت حفاظ 19 مئی بعد نماز عصر تا عشاء بمقام جامع مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ جس کی صدارت مولانا سید شاہ حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ کریں گے ۔ اس موقع پر مدرسہ امام انوار اللہ اور مدرسہ زہرا للبنات سے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلبہ وطالبات کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔۔

مرکزی جلسہ قرات و محفل نعت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : ڈاکٹر سید منور حسین کے بموجب نوجوانان محلہ بہادر پورہ حسینی پورہ کے زیر اہتمام 18 مئی بعد نماز عشاء مرکزی جلسہ قرات و محفل نعت بیاد مولانا حافظ عبداللہ قریشی الازہری ( سابق خطیب مکہ مسجد ) بمقام روبرو الصدیق ہائی اسکول نزد درگاہ حضرت محمد مخدوم ؒ بہادر پورہ میں منعقدہوگا ۔۔

 

جلوس صندل و سہرا مبارک
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : جلوس صندل و سہرا مبارک 15 شعبان 6  بجے شام حسینیہ اظہر حسین رضوی مرحوم علی نگر کالونی کھیت بالسٹی مقرر ہے ۔ سید لیاقت حسین رضوی ، ڈاکٹر سید مظہر حسین رصوی ، سید حسن عباس ہاشم عابدی ، میر مصطفی امانت خانی قصیدہ خوانی پیش کریں گے ۔۔

محفل نعت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : بزم انوار مصطفی کے زیر اہتمام ماہانہ محفل نعت پاک 18 مئی 9-30 تا 11-30 بجے شب یس یس انکلیو کامپلکس متصل گلی مومن صاحب ہائی اسکول ناگا باولی میں مقرر ہے ۔ جس کی نگرانی جناب سید حامد رضوی کریں گے ۔۔

 

کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب برات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ ( معتمد کمیٹی ) نے بتایا کہ کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب برات 22 مئی اتوار بعد نماز عشاء میلاد میدان روبرو خلوت پیالیس عظیم الشان پیمانہ پر صدر کمیٹی جناب الحاج خواجہ معین الدین اقبال قادری ملتانی کی زیر نگرانی عمل میں آئے گا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری غلام محمد خاں نقشبندی ( استاذ مدرسہ باب العلم انوار محمدی ) کی قرات کلام مجید سے ہوگا ۔ جناب معلم سعد قادری ، جناب قاری اسد اللہ شریف ، جناب طہ العمودی ، حافظ محمد فاروق قادری بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت سنائیں گے ۔ مولانا حافظ محمد آصف عرفان قادری ، مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی ، کے علاوہ بیرونی مہمان عالم دین علامہ محمد عمر نورانی ( گیاء بہار ) کے خطابات ہوں گے ۔ بارش ہونے کی صورت میں اردو مسکن آڈیٹوریم روبرو شاہ منزل میں جلسہ منعقد ہوجائے گا ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT