مذہبی خبریں

   

فون پر شرعی سوالات کے جوابات
حیدرآباد: دارالافتاء جامعتہ المؤمنات مغلپورہ کے زیراہتمام 27 ڈسمبر صبح 9 تا قبل مغرب مسلمانوں کے شرعی سوالات کے جوابات فون نمبر 9346936596 پر مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعتہ المؤمنات دیں گے۔

طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد : بضمن عرس شریف بارگاہ پتھر والے صاحب مشاعرہ 28 ڈسمبر کو بعد عشاء بارگاہ پتھر والے صاحبؒ مستعدپورہ کاروان روڈ زیرنگرانی سجادہ نشین مقرر ہے۔ نظامت کے فرائض جناب اطیب اعجاز قادری انجام دیں گے۔ اردو نعت شریف کیلئے مصرعہ طرح ’’بندگی خوب ہوئی آج مرے نالوں کی‘‘ (اپنوں، نالوں) منقبت طرح ’’وارثِ خیرالوریٰ ہیں شاہ عبداللہ پیر‘‘ (خیرالوریٰ، دعا، سلسلہ) فارسی نعتیہ طرح ’’رنگ پریدہ رخ من شد گواہ من‘‘ (راہ، شاہ) دیا گیا ہے۔
درس تفسیرالقرآن
حیدرآباد : مسجد حبیب ندیم کالونی ٹولی چوکی میں ہر اتوار کو بعد ظہر مولانا محمد رفیق احمد نقشبندی مدرس مدرسہ فیض نظامیہ، خطیب جامع مسجد حسینی یوسف درس تفسیر قرآن مجید دیں گے۔

تجوید قرآن و اذان کی کلاسیس
حیدرآباد : مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد عبدالقیوم اذان و تجوید قرآن کی مفت تربیت دے رہے ہیں۔

درس بخاری شریف
حیدرآباد : درس بخاری شریف بروز اتوار بعد نماز عشاء قیامگاہ جناب محمد اسداللہ خسرو چشتی واقع متصل مسجد محی الدین سید علی چبوترہ روپ لعل بازار مقرر ہے۔ مولانا مفتی محمد حنیف قادری درس دیں گے۔

درس فقہ شافعی و کبریت الاحمر
حیدرآباد: حبیب ہادی بن احمد رفیع کی اطلاع کے بموجب مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس فقہ شافعی الرسالۃ الجامعۃ والتذکرۃ النافعۃ علامہ حبیب احمد بن زین بن علوی الحبشی رحمۃ اللہ علیہ و کبریت الاحمرفی بیان علوم شیخ الاکبر کا درس 27ڈسمبر ’’بیت النور‘‘ بمکان حبیب احمد بن عبداللہ رفیع قریب مسجد رحمتین، چندرائن گٹہ دیںگے ۔ نگرانی حضرت حبیب عمر بن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس کریں گے۔ درس کا آغاز باجماعت نماز ظہر کے ساتھ ہوگا اور اختتام دعا پر ہوگا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حبیب عیسیٰ بن ابوبکر بوفطیم و جلیل بن احمد القرموشی شرکت کریں گے ۔


آج محفل نعت و حلقۂ ذکر
حیدرآباد: الحاج سعید بن عبداﷲ القرموشی کے بموجب فخربارکس ، مولانا مفتی عبداللہ بن احمد القرموشی المعروف بہ محوی شاہ نوری چشتی قادری رحمتہ اﷲ علیہ کی قائم کردہ محفل نعت و حلقۂ ذکر کا 11 جمادی الاول بروز اتواربعد نماز عشاء شمس منزل ایرہ کنٹہ مقرر ہے ۔ محفل کا آغاز حمدباری تعالیٰ و نعت شہہ کونین ﷺ سے ہوگا ۔ حضرت عبدالرحیم بن احمد القرموشی المعروف بہ محبی شاہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ مابعد حلقۂ ذکر و صلوٰۃ و سلام محفل کااختتام عمل میں آئیگا ۔