مذہبی خبریں

   

عرس شریف
حیدرآباد :۔ جانشین چراغ دکن حضرت شاہ احمد خسرو المدنی کے دوسرے سالانہ عرس شریف کی تقاریب جمعہ 15 جنوری کو بمقام گلیمی گلشن شیخ پیٹ میں مقرر ہیں ۔ نماز جمعہ روضہ مبارک کے ابتدائی امور اعتقادی کے اہتمام میں ہوگا ۔ بعد نماز عصر ختم قرآن مجید و مجلس درود شریف ہوگی ۔ بعد ادائیگی نماز مغرب جلوس صندل روانہ ہوگا اور بعد ادائیگی نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ اس کے بعد رسم صندل مالی انجام دی جائے گی ۔ حضور سرور کونینؐ کی بارگاہ میں سلام عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ چادر گل کی پیشکشی اور فاتحہ خوانی کے بعد تناول تبرک ہوگا ۔۔

محفل نعت شہ کونینﷺ
حیدرآباد ۔ بزم ریاضِ مدینہ ﷺ کے زیراہتمام زیرسرپرستی حضرت حبیب عمربن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس و زیرنگرانی حضرت حبیب علی بن حسن رفیع المرغنی۲۸ جمادی الاول ،13 جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء محمد عزیز قادری شطاری کی رہائش گاہ نزد الحمدللہ ہوٹل،بالاپور روڈ، حافظ بابا نگر پہلی ماہانہ محفل نعت شہہ کونین ﷺ و منقبت منعقد ہوگی ۔ محفل کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس خصوصی بیان کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حبیب عیسیٰ بن ابوبکر بوفطیم، حبیب مصطفی العیدروس ، الحاج مرزا کریم بیگ ڈائرکٹر نشاء اسلامک و حبیب عیدروس بن طاہر الشعیب شرکت کریں گے ۔ صلوٰۃ و سلام اور حبیب مصطفی بن حسن العیدروس کی دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آئیگا۔