مذہبی خبریں

   

ایک روزہ تربیتی پروگرام برائے معلمات دینی و مدارس و جامعات
حیدرآباد : جامعۃ المؤمنات کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی پروگرام (ٹیچر ٹریننگ) برائے معلمات دینی مدارس و جامعات 27 فروری کو 9 بجے صبح جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں مفتیہ حافظہ رضوانہ مرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے الحاج محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ ، الحاج محمد سلیم صدرنشین وقف بورڈ، الحاج محمد قمرالدین ، ڈاکٹر محمد غوث، حافظ محمد مظفر حسین خاں ، الحاج محمد معز بابو چودھری، مولوی وحید احمد رکن ریاستی وقف بورڈ ، پروفیسر نجم السحر ، ڈاکٹر سید اشفاق الحسن ہاشمی ، پروفیسر عبدالجلیل خاں شرکت کریں گے جبکہ پروفیسرس و ماہرین تعلیم تدریس قرآن مجید و تفسیر کا بنیادی نہج ، اسکول انتظامیہ کا نہج ، دروان تدریس معلمات عقائد اہلسنت کا درس کیسے دیں، صدر مدرس کی ذمہ داریاں ، اوصاف معلم اور اس کی خصوصیات، نفسیاتی تعلیم اور اس کے اثرات ، عربی ادب و قواعد عربی کا طریقہ تدریس و دیگر عنادین پر تربیت دیں گے۔

جشنِ مولائے کائنات و تقسیم انعامات
حیدرآباد ۔ بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام جشنِ مولائے کائنات و تقسیم انعامات کا 26 فبروری کو 8:30 بجے شب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری کریں گے ۔ نگرانِ محفل کا افتتاحی خطاب ہوگا ۔ مقابلۂ منقبت غریب نوازؒ اور مقابلۂ منقبت مولائے کائنات کے منتخب ثنا خوان کی خدمت میں انعامات و اسناد کی تقسیم نگرانِ محفل کے دست سے عمل میں آئے گی ۔ بعد ازاں شعراء کرام و نعت خواں حضرات منظوم نذرانۂ عقیدت مولائے کائنات کی بارگاہ میں پیش کریں گے ۔

کُل ہند جشن مولود کعبہ
حیدرآباد۔ جناب سید احسان عی عابدی کی اطلاع کے بموجب 3 مارچ کو کُل ہند جشن مولود کعبہ بعد عشاء ضلع کرنول تعلقہ بیگن پلی، بمکان ایس حسن بیگ ( کونڈہ پیٹ ) مقرر ہے۔ مولانا سید لدار حسین عابدی بیان کریں گے۔ مدعو شعراء کرام منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ مہمان شعراء مسرس شفیق عابدی علی پوری، ناصر علی پوری، روشن علی روشن، تراب علی تراب، مولانا دلدار عابدی دلدار، علی جواد شہپر، باسط علی رئیس، رضا علی صفدر ، احسان علی عابدی، میر ابوالحسن دبیر کے علاوہ مقامی شعراء حضرات کلام پیش کریں گے۔