مذہبی خبریں

   

ماہانہ مجلس حضرت محبوب مرزا چشتیؒ
حیدرآباد ۔ ماہانہ مجلس حضرت محبوب مرزا چشتیؒ 2 ذیقعدہ کو فرحت منزل نلہ کنٹہ میں مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق عصر تا مغرب مجلس ختم شریف و بردہ شریف مقرر ہے۔ جناب احمد مظفر الدین برکت پاشاہ چشتی محبوبی نواسے متولی نگرانی کریں گے ۔
سالانہ فاتحہ
حیدرآباد۔ حضرت سید محمد معزالدین معزؒ کے یوم وصال کی سالانہ فاتحہ پیر 14 جون کو بعد نماز ظہر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں منعقد ہوگی ۔ نوید بابا نگرانی کریں گے ۔ بعد ختم قرآن مزار حضرت معزؒ ( واقع تکیہ روشن دلؒ) پر حاضری دی جائے گی اور فاتحہ گذرانی جائے گی ۔

مجلس فیضان حضرت سید سلطان علی شاہؒ
حیدرآباد ۔ ماہانہ مجلس حضرت سید سلطان علی شاہؒ واقع درگاہ شریف آغاپورہ میں 2 ذیقعدہ بروز دوشنبہ بعد ظہر مقرر ہے ۔ جس میں چادر گل و فاتحہ ہوگی ۔ مولانا سید نظام الدین ہارونی سجادہ نشین و متولی نگرانی کریں گے ۔