مذہبی خبریں

   

خطبہ جمعہ اور ہمارے اعمال، مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد : مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں خطبہ جمعہ کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہر جمعہ کے دن ’’ خطبہ جمعہ ‘‘ میں ہم عموماً سورہ قل کی آیت نمبر 90 سنتے ہیں اس کا ترجمہ یہ ہے کہ ’’ خدا تم کو ( معملات میں ) انصاف اور ( لوگوں کے ساتھ ) احسان کرنے اور رشتہ داروں کو ( خرچ سے مدد) دینے کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی اور نامعقول کاموں اور سرکشی سے منع کرتا ہے تاکہ تم ( عملی طور پر) یاد رکھو ۔ اس خدائی فرمان کے بموجب آنحضورﷺ کی سنت کے مطابق ہمارے لئے لازم ہوجاتاہے کہ ہم اس پر سختی سے عمل کریں ۔ عدل و احسان کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں اور غریبوں کی مالی مدد کریں اور غیر ضروری رسم و رواج کو ترک کریں اور بے حیائی و بے شرمی کے کاموں سے اور سرکشی سے دور رہیں اور کم از کم جمعہ کے دن خطبہ جمعہ کے وقت اس آیت کے آئینہ میں اپنے آپ کا مشاہدہ کریں اور دیکھیں کہ ہم کہاں تک اس پر عمل پیرا ہیں۔ اگر نہیں ہیں تو پھر عمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ پھر آئندہ جمعہ اس آیت کے پڑھے جانے کے موقع پر ہم خود کو اس آیت کا مصداق جانیں ۔ جمعہ درحقیقت روز قیامت کی مشق کا نام ہے جس دن لوگ ’’ یوم الجمع ‘‘ جمع ہونے کے دن صفیں باندھے ہوئے اپنے پروردگار کے پاس جارہے ہوں گے ۔ اسی لئے حضورؐ نے اس دن کثرت سے حضورؐ پر درود بھیجنے کو کہا ہے کیونکہ اس سے حق تعالیٰ کے جلال میں کمی آئے گی لہذا جمعہ کے دن ہم جتنا ہوسکے صرف اور صرف حضورؐ پر درود و سلام بھیجیں اور دوسرا عمل سورہ کہف پڑھنے کا ہے جس کے پڑھنے سے جان و مال کا تحفظ ہوگا ۔ برادران اسلام جمعہ کا دن عیدالمومنین ہے چونکہ اس دن ہم کو اللہ کی رضا و رغبت اور حضورؐ کی عطا قربت کی خوشیاں ملتی ہیں ۔ یاد رکھئے جمعہ کا دن فضیلت کے لحاظ سے عیدالفطر اور عید الاضحیٰ سے بڑھ کر ہے ۔

کُل ہند مرکزی جشن شاہِ خراساں
حیدرآباد۔ کُل ہند مرکزی جشن شاہ خراساں زیر اہتمام دلدار ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی اور روز نامہ ’دلدار ہند ‘ 20 اور 21 جون کو 10 بجے صبح، عاشور خانہ حضرت قائم ، امان نگر (B) تالاب کٹہ مقرر ہے۔ مولانا علی حیدر فرشتہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ 8 ذیقعدہ کو تراب علی تراب حدیث کساء پڑھیں گے اور بعد قصیدہ خوانی مومن علی قیصر، میر ہادی علی، سید ذوالفقار حسین ، علی آعا، حسن آغا، تراب علی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا اور مولانا سید باقر حسین رضوی فضائل بیان کریں گے۔ ’’ گلدستہ مناقب حضرت امام علی موسی رضا ‘‘ کتاب کی رسم اجراء عمل میں آئے گی۔ مصرعہ طرح ’’ ہر اِک زباں پہ آج قصیدہ رضا کا ہے ‘‘۔ 9 ذیقعدہ کو غیر طرحی مقاصدہ میں جناب محمود علی حدیث کساء پیش کریں گے۔ بعد قصیدہ خوانی صمصام علی ، محمود علی، عباس حیدر پرویز، مرتضیٰ حسین ، جواد حسین، میر مہدی علی، محمد زاہد علی، مولانا سید علی عباس قبلہ اور مولانا سید دلدار حسین عابدی کا خطاب ہوگا۔