مذہبی خبریں

   

جشن میلاد النبی ﷺ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ایوان فاضل و عاقل بمکان مولانا عاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں 14 اکٹوبر کو دس بجے شب جلسہ سیرت النبیؐ مقرر ہے ۔ نگرانی و خطاب مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ مفتی عبدالباقی مخاطب کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردے کا معقول نظم رہے گا ۔۔
٭٭ اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا )آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاءؒ کے زیر اہتمام 7 ؍ربیع الاول بعد نماز مغرب، حمیدیہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی ساتویں محفل مبارک منعقد ہوگی۔ صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی علی پاشاہ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے خطابات ہوں گے۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ مخاطب کریں گے۔
٭٭ عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس کا اجلاس 14 اکٹوبر کو بعد مغرب جامع مسجد فیض امام ٹولی چوکی حکیم شاہ کالونی میں مقرر ہے ۔ اس جلسہ کو علماء کرام مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد بلند کوکا کی ٹٹی حسینی علم میں 15 اکٹوبر بعد مغرب جلسہ میلاد النبیؐ مقرر ہے ۔ حافظ سید عبدالصمد شرفی ، مولانا عبدالرزاق شرفی ، مولانا عبدالرحمن شرفی مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ 14 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء نزد مسجد حضرت مدنی شاہ آسمان گڑھ ٹی وی ٹاور منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت و خطاب کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی اور جناب محمد علی قیصر قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام نور کی برسات کانفرنس کا اجلاس 14 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید ؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگا ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ نگرانی محفل کے خطبہ استقبالیہ کے بعد مہمان مقرر مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے مطابق محفل ختم دلائل الخیرات و ختم خواجگان نقشبندیہ مجددیہ 14 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازی ؒ ، شکر گنج مقرر ہے ۔ مجلس قصیدہ بردہ شریف ، ختم دلائل الخیرات ، ذکر و مراقبہ اور شجرہ خوانی کی نگرانی مولانا سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری قادری کریں گے ۔۔
٭٭ جشن میلاد النبیؐ 15 اکٹوبر بوقت قبل جمعہ ٹھیک ساڑھے بارہ بجے مسجد اشرف کریم ہدی کالونی مشک محل کشن باغ میلاد النبیؐ کے موقع پر مولانا شاہ کلیم اللہ حسینی چشتی المعروف کاشف پاشاہ کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ کلیتہ البنین کے زیر اہتمام 14 اکٹوبر کو 12 بجے دن کلیتہ البنین مغل پورہ میں جلسہ عظمت مصطفی مقرر ہے ۔ حافظ سید اشفاق احمد ہاشمی کا خطاب ہوگا ۔۔
جشن میلاد النبیؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں 14 اکٹوبر کو عصر تا مغرب جشن میلاد النبیؐ کی محفل حافظہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ خصوصی خطاب مفتیہ تہمینہ تحسین بعنوان ’ شان مصطفی بزبان مصطفی ؐ ‘ ہوگا ۔۔

جلسہ سیرت النبی ؐ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد۔/13اکٹوبر، ( راست ) بزم علم و ادب کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیؐ اور نعتیہ مشاعرہ 15 اکٹوبر بروز جمعہ کو بعد عشاء مسدوسی ہاوز مغل پورہ میں صدر بزم ڈاکٹر نادر المسدوسی کی نگرانی میں مقرر ہے۔ پروگرام کا آغاز قاری انیس احمد کی قرأت کلام پاک اور جناب فرید سحر کی نعت شریف سے ہوگا۔ جلسہ سیرت النبی ؐ کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد بعنوان ’ اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور عصر حاضر کے تقاضے ‘ پر مخاطب کریں گے۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری بعنوان ’ عید میلادالنبی ؐ کی خوشیاں منانا ایمان کی علامت ہے‘ اور جناب محمد آصف علی بعنوان ’ سیرت النبی ؐ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں ‘ پر خطاب کریں گے۔ آخر میں ڈاکٹر نادرالمسدوسی بعنوان ’ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غیر مسلموں سے روابط کے نتائج ‘ پر خطاب کریں گے۔ نظامت کے فرائض محسن خان انجام دیں گے۔ جلسہ کے بعد نعتیہ مشاعرہ جناب صوفی سلطان شطاری کی نگرانی میں ہوگا جس میں مسرس حلیم بابر، یوسف روش شرکت کریںگے اور دیگر مدعو شعراء کرام نعتیہ کلام سنائیں گے۔

عرس شریف
حضرت ’ اللہ کے حکم سے ‘
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت حاجی خواجہ نیاز محمد شاہ شمسی کمالی نظامی چشتی القادری المعروف ’اللہ کے حکم سے ‘ خانقاہ نیازیہ چمن سرور نگر میں 7 اور 8 ربیع الاول مطابق 14 اور 15 اکٹوبر کو مقرر ہے ۔ نظام العمل کے مطابق 7 ربیع الاول 14 اکٹوبر کو جلوس صندل مبارک بعد نماز عصر از جامع مسجد سرور نگر خانقاہ نیازیہ علی نگر چمن سے برآمد ہوگا ۔ بعد از چراغاں صندل مالی ، تبدیلی غلاف مبارک و چادر گل مقرر ہے ۔ بعد عشاء محفل سماع ہوگی ۔ جب کہ 8 ربیع الاول مطابق 15 اکٹوبر بعد نماز فجر قرآن خوانی ہوگی ۔ الداعی حاجی نیاز محمد شاہ ثانی نیازی نے عقیدت مندوں سے وقت کی پابندی کی خواہش کی ہے ۔۔
ماتمی جلوس
حیدرآباد۔/13اکٹوبر، ( راست ) سید علی حسین طباطبائی سرگروہ جعفری کے بموجب ماتمی جلوس 7 ربیع الاول پنجشنبہ 8 بجے شب علی ولا، پرانی حویلی سے برآمد ہوکر ہمراہ سینہ زنی یام منزل دارالشفاء پہنچ کر مجلس عزاء میں تبدیل ہوگا۔ مولانا حیدرزیدی مخاطب کریں گے۔