مذہبی خبریں

   

بزم خواتین کا جلسہ یوم رحمتہ للعالینؐ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بزم خواتین کے زیر اہتمام سالانہ یوم رحمتہ للعالمینؐ 31 اکٹوبر اتوار 10-30 تا 2-30 بجے دن انوارالعلوم کالج ملے پلی پر زیر نگرانی محترمہ عابدہ بیگم نواب شاہ عالم نہایت ہی احترام کے ساتھ منعقد ہوگا ۔۔

حمیدیہ میں جشن میلاد رحمۃ للعلمینؐ و زیارت موئے مبارک
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفی ؒ اور اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام 26روزہ محافل میلاد النبیؐ کی با برکت تکمیل کے موقع دوشنبہ، 25؍ ربیع الاول یکم ؍نومبر کو جشن میلاد رحمۃ للعلمینؐ زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ و ڈائریکٹر آئی ہرک بمقام حمیدیہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم منعقد ہوگا۔ 4 ساعت شام سے قرآن خوانی، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف، بعد نماز مغرب نگران جشن کا ’’آمد رحمتؐ‘‘ کے زیر عنوان خصوصی خطاب ہوگا۔بعد نماز عشاء رسول اللہؐ کے مقدس موئے مبارک کی زیارت کروائی جاے گی۔ میلاد عشائیہ کے بعد جلسہ میلاد رحمۃ للعلمینؐ منعقد ہوگا۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین کا خیر مقدمی خطاب ہوگا۔ نگران جشن کے علاوہ مولانا ڈاکٹر سید شاہ محمد عبد المعز قادری شرفی، مولانا ڈاکٹر سید مرتضیٰ علی صوفی حیدر پاشاہ قادری، مولانا سید شاہ محمد کاظم محی الدین قادری شرفی، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی مولانا سید شاہ محمد حسینی پیر قادری طاہری، صاحبزادہ سید محمدعلی موسیٰ رضا حمیدی اور دیگر سادات کرام، مشائخین عظام، علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔
عرس سراپا قدس حضرت تاج العرفاءؒ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفی ؒ کے پریس نوٹ کے مطابق 48 واں عرس سراپا قدس حضرت تاج العرفاءؒ کی دو روزہ تقاریب کا پروگرام اس طرح ہے۔سہ شنبہ ،26؍ ربیع الاول م 2؍نومبر 4 بجے شام تلاوت قرآن مجید ومحفل نعت شہنشاہ کونینؐ، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف و خصوصی خطاب ’’تذکرہ حضرت تاج العرفاءؒ‘‘ از سجادہ نشین ڈاکٹر سیدمحمد حمید الدین قادری شرفی ، حلقہ ذکر ، بعد نماز مغرب صندل مالی بہ مزار حضرت تاج العرفاءؒ ، تناول تبرک، نماز عشاء ،بعدہٗ نعتیہ مشاعرہ بہ طرح ’’میرے گھر میں سرکارؐ تشریف لانا‘‘ (لانا)، سلام بحضور خیر الانامؐ اور دعا۔ چھارشنبہ، 27؍ربیع الاول م3؍نومبر: صبح 8 بجے تلاوت قرآن مجیدو شجرہ خوانی، نذرانہ گل بہ مزار حضرت تاج العرفاءؒ، سلام بحضور شہنشاء کونینؐ و دعا بعدہٗ تناول تبرک۔
ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جامع مسجد جعفری صنعت نگر میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب ’ پیغمبر اسلام اور عشق کے تقاضے ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ اسلامی لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔
حمیدیہ میں آج محفل میلاد النبی ﷺ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا )آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاءؒ کے زیر اہتمام 22 ؍ربیع الاول بعد نماز مغرب، حمیدیہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی 22 ویں محفل مبارک منعقد ہوگی۔ نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی مخاطب کریں گے۔
محفل نعت ومنقبت
حیدرآباد ۔ 28 اکٹوبر ۔(راست) حبیب یوسف بن علی رفیع کی اطلاع کے بموجب بزم ریاض مدینہ کے زیراہتمام زیرسرپرستی الحاج حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی 29 اکٹوبر بعد نماز عشاء (9 تا 12 بجے شب ) حبیب حسن بن یوسف رفیع کی رہائش گاہ واقع چندرائن گٹہ (بالاپور روڈ) ماہانہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی۔ محفل کا آغاز کمسن قاری قرآن حبیب محسن بن عبدالقادر رفیع کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔
زیارت آثار موئے مبارک
حضور علیہ الصلوۃ و السلام
حیدرآباد۔/28 اکٹوبر، ( راست ) انتظامی کمیٹی مسجدکی اطلاع کے مطابق جامع مسجد عثمانیہ میں ملک پیٹ پلٹن میں 29 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ زیارت آثار موئے مبارک احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوگا۔ جماعت محمدیہ کے ارکان قصیدہ بردہ شریف کی تلاوت کرنے کا شرف حاصل کریں گے۔ بعدہ زیارت کروائی جائے گی۔
جلسہ جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم
حیدرآباد۔/28 اکٹوبر، ( راست ) مجلس انتظامی جامع مسجد عثمانیہ صرفخاص ملک پیٹ پلٹن کی اطلاع کے مطابق مسجد ہذا میں 29 اکٹوبر جمعہ کو بعد نماز عشاء جلسہ جشن عید میلادالنبی ؐ منعقد ہوگا۔ صدارت مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی امیر تحریک سنی دعوت اسلامی کریں گے اور علماء کرام مولانا قاری محمد سمیع الدین نظامی، مولانا محمد اکبر علی جاوید نقشبندی، مولانا حافظ و قاری محمد عدیل قادری نظامی کا خطاب ہوگا۔ قاری محمد شمس الدین کی قرأت کلام پاک اور نعت شریف قاری محمد نعیم الحسن جبکہ صلوۃ و سلام قاری محمد شاہد پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض حافظ و قاری محمد عبدالجلیل قادری نظامی انجام دیں گے۔
عرس شریف
حیدرآباد۔/28 اکٹوبر، ( راست ) عرس شریف قطب الاقطاب حضرت سید شاہ اکبر محمد محمدالحسینی قبلہ ؒ قطب دوراں پیر مرشد حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہ ؒ 29 اکٹوبر کومقرر ہے بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ غازی بنڈہ مراسم صندل مالی انجام دی جائے گی اور محفل سماع منعقد ہوگی۔ 30 اکٹوبر کو 8:30 بجے صبح ختم قرآن مجید اور فاتحہ قُل کی محفل ہوگی۔ مراسم صندل مالی سجادہ نشین متولی آستانہ عالیہ غازی بنڈہ انجام دیں گے۔
٭٭ پیر طریقت رہبر شریعت مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی شطاری القادری ؒ مغلپورہ کا عرس شریف 31 اکٹوبر بروز اتوار یکم نومبر بروز پیر کو آستانہ رضویہ موسومہ درگاہ حضرت امر اللہ شاہ ؒ، مغلپورہ میں مقرر ہے۔ 31 اکٹوبر کو صبح 10:30 بجے ختم خواجگان و حلقہ ذکر اللہ، بعد نماز ظہر درس تفسیر قرآن مجید، مولانا ڈاکٹر مفتی شاہ محمد فصیح الدین نظامی رضوی دیں گے۔ بعد غسل شریف ، قرآن خوانی ہوگی، چادر گل بر بارگاہ روضہ بزرگ بعد نماز عصر محفل سماع ، چادر گل و جلوس صندل شریف از روضہ خرد موسومہ تکیہ حضرت امر اللہ شاہ صاحب قبلہ ؒ عیدی بازار تا روضہ بزرگ آستانہ عالیہ رضویہ مغلپورہ پہونچے گا۔ بعد نماز عشاء رسم صندل مالی و چراغاں اور جلسہ یاد حضرت سراج المشائخ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ کا خطاب ہوگا۔ رسم اجراء کتاب حضرت سراج المشائخؒ کی حیات، خدمات، افادات بدست مولانا الحاج ابوالفتح سید شاہ حسن شبیر حسینی زیدی بعد محفل سماع منعقد ہوگی۔ یکم نومبر کو بعد نماز عشاء طرحی منقبتی مشاعرہ بیاد سراج المشائخ حضرت سید شاہ اسرار حسین رضوی قادری ؒ طرح مشاعرہ ’ آنکھوں میں نظر آتے ہیں اسرار کے جلوے ‘ دی گئی ۔ شعراء کرام شرکت کریں گے۔ مولانا قاضی سید نور اللہ حسینی المعروف فاروق عارفی معتمد مشاعرہ ہوں گے۔ مراسم عرس مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی انجام دیں گے۔
دروس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔