مذہبی خبریں

   

جامعتہ المومنات کی خواتین کانفرنس کے عناوین
حیدرآباد ۔ 27/ ڈسمبر ۔ ( راست ) مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات نے جامعۃ المؤمنات کی مجوزہ دویومی کل ہند خواتین کانفرنس کے عناوین کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا مرکزی موضوع’’ عورت اسلامی معاشرہ میں‘‘ اور ذیلی عناوین میں حقوق الزوجین ، عورت اور اسلامی انقلاب،مسلم عورت مغرب کی نظر میں ،برائی کے خلاف جدوجہد،ساس وبہو کے آپسی حقوق ، مسلم عورت اورمغربی میڈیا ، مسلم عورت اور توہم پرستی ،مسلم عورت اور سیاست ، مسلم عورت اور بازار ، تعدد ازدواج اورہمارا معاشرہ ، عورت قبل اسلام ، تربیت اولاد میںماںکا کردا، مسلم خواتین اور تبلیغ دین ،پردہ اسلامی نقطۂ نظر میں،تقاریب نکاح اور ہمارا معاشرہ،اقامت صلوٰۃ اور مسلم خواتین ،خواتین کے حقوق وذمہ داریاں،حقوق الزجین اورسماجی صورتِ حال،مسلم خواتین اور ملازمت ملک اور بیرون ملک ، رات کا جاگنا اسلامی وطبی نقطۂ نظر میں،خدمت خلق اورہماری ذمہ داریاں ،تعظیم اولیاء قرآن وحدیث کی روشنی میں ،محبت رسول ﷺ،رشوت اور سودی لین دین کے احکام ،زکوٰۃکی رقم سے حج وعمرہ کروانا،عورتوں کا بالوں پر کلر اور ویگ لگانے کا شرعی حکم ،لڑکیوں کا ناخن بڑھانا ،قبل نکاح لڑکی کا ہونے والے شوہر کے ساتھ گھومنا اس کے علاوہ حضور ﷺ کی سنتوں کو عملی طور پر پیش کیا جائیگا ، میت کو کفن دینے کا طریقہ اورنعتیہ بیت بازی ہوگی۔کانفرنس 3 اور 4 فروری کو عیدگاہ میرعالم میں منعقد ہوگی جس میں علماء،مفتیان کرام ، مشائخین عظام مرد و خواتین مخاطب کریںگے ۔

جشن مبارک
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : جشن مبارک زیر اہتمام ادارہ مرکز روحانی جمعرات 9 بجے صبح الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ قصیدہ خواں حضرات جناب مہدی علی ، زاہد علی ، مختار علی ، تراب علی ، قصیدہ خوانی کریں گے ۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے و نیز مدعو شعرائے کرام بارگاہ امیر کائنات میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔۔
ماہانہ مجلس فیضان
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : ماہانہ مجلس حضرت خواجہ اسعد حسین ہارونی مدنی سلطانی المعروف حضرت دولہے پاشاہ قبلہؒ 30 دسمبر کو اندرون درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ آغا پورہ مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ نظام الدین ہارونی سجادہ نشین نگرانی کریں گے ۔ جس میں مغرب تا عشاء محفل سماع ہوگی ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت سیدنا بابا بہاؤ الدین سہروردیؒ واقع خواجہ گوڑہ منی کنڈہ میں 29 دسمبر صندل اور 30 دسمبر کو چراغاں مقرر ہے ۔۔
ماہانہ مجلس
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : ماہانہ مجلس حضرت خواجہ مرزا محمد بیگ صاحبؒ آغا پورہ 29 دسمبر کو بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ مولانا شاہ محمد کلیم اللہ چشتی مرزائی نگرانی کریں گے ۔ جس میں محفل سماع ہوگی ۔۔
درس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔ ۔