Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / مذہبی صحیفوں کے اوراق پیاکنگ کیلئے استعمال کرنے والے چار افراد گرفتار

مذہبی صحیفوں کے اوراق پیاکنگ کیلئے استعمال کرنے والے چار افراد گرفتار

جموں ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چار افراد بشمول دو اسکراپ ڈیلرس کشمیر سے گرفتار کرلئے گئے ۔ کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک مخصوص فرقہ کے مذہبی صحیفوں کے اوراق اپنے گوداموں میں جمع کر رکھے تھے اور خام مال کی ڈبوں میں پیکنگ کیلئے انہیں استعمال کررہے تھے ۔ ایڈیشنل ایس پی (سامبا) فیصل قریشی نے کہا کہ تین اسکراپ ڈیلرس جن میں سے دو وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک اکاؤنٹنٹ جو جموں کے اسکراپ ڈیلر کے پاس ملازم تھا  اس سلسلے میں گرفتار کرلئے گئے ۔ علاوہ ازیں تین گودام مہر بند کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے پالورا کے سنجئے گپتا کو گرفتار کیا تھا ۔ تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ کتابیں سری نگر کے ایک اسکراپ ڈیلر سے خریدی تھیں ۔ چنانچہ ٹیم کو سری نگر روانہ کیا گیا اور دیگر دو اسکراپ ڈیلرس بلال احمد اور امیر احمد گرفتار کرلئے گئے ۔ اسکراپ ڈیلر راکیش کمار کی ملکیت گودام کو جہاں یہ مذہبی صحیفے رکھے گئے تھے مہر بند کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ برسرموقعہ کمار کے اکاؤنٹنٹ کلدیپ سنگھ کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ۔

TOPPOPULARRECENT