Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / مذہبی قائدین کو عصری انڈیا کی سمت

مذہبی قائدین کو عصری انڈیا کی سمت

کام کرنے کی ضرورت: وزیراعظم
گورکھپور۔22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو عصری بنانے میں مذہبی قائدین کو اہم رول ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام مذاہب سے وابستہ افراد ہندوستان کو جدید اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان سنتوں اور پیشوائوں نے اگرچیکہ اب تک عوامی بہبود کے بہت عظیم کام انجام دیئے ہیں خاص کر ملک بھر میں عوامی ضروریات کی تکمیل جیسے بیت الخلائوں کی تعمیر اور بہتر صحت نگہداشت کی فراہمی میں مذہبی شخصیتوں نے اپنی گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT