Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مذہبی مقامات صرف مذہبی مقاصد کیلئے : ہائیکورٹ

مذہبی مقامات صرف مذہبی مقاصد کیلئے : ہائیکورٹ

چینائی۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائیکورٹ نے آج کہا کہ ’’مذہبی مقامات اور عبادت گاہیں صرف مذہبی مقاصد کیلئے ہیں‘‘۔ ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عدالتی فورم ایسے مقامات پر قائم نہ کیا جائے اور چار ہفتوں میں موقف کی رپورٹ داخل کی جائے۔ یہ حکم فرسٹ بینچ نے جو چیف جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم سندر پر مشتمل تھا، ایک درخواست مفاد عامہ پر فیصلہ سناتے ہوئے جاری کیا۔ برطانیہ کے ایک این آر آئی عبدالرحمن نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ بے قصور مسلمان خاموشی سے مصائب برداشت کررہے ہیں کیونکہ مکہ مسجد شریعت کونسل اور اسی قسم کے دیگر فورمس ریاست گیر سطح پر سرگرم ہیں اور ان میں سے چند عدالتی فورمس کے طور پر کام کررہے ہیں۔ رحمن نے عدالت سے گزارش کی تھی کہ چینائی کی مکہ مسجد شریعت کونسل کو ہدایت جاری کی جائے

TOPPOPULARRECENT